کوئی طاقت عمران خان کو وزیر اعظم بننے سے نہیں روک سکتی ، رمضان بیگ

کوئی طاقت عمران خان کو وزیر اعظم بننے سے نہیں روک سکتی ، رمضان بیگ

لاہور(نمائندہ خصوصی ) پاکستان تحریک انصاف کے رہنما مرزا رمضان بیگ نے کہا ہے کہ مینار پاکستان کے کامیاب جلسہ نے تخت لاہور والوں کے ہوش اڑا دئیے ہیں (ن) لیگی پٹوارویوں کی جلسیاں کرنے والے پی ٹی آئی کے لاکھوں کے جلسہ پر تنقید کرنے سے پہلے اپنے گریبان میں جھانکیں۔ انہوں نے کہا کہ آئندہ کوئی طاقت عمران خان کو وزیر اعظم بننے سے نہیں روک سکتی ، عمران خان ہی وہ واحد لیڈر ہے جو عوام کی امیدوں پر پورا اتر سکتا ہے ، انہوں نے کہا کہ تحریک انصاف نے اپنے منشور کا اعلان کر دیا ہے جو کہ بے حد عوام پسند کر رہے ہیں ، پی ٹی آئی کے کارکنان کامیاب جلسے پر مبارک باد کے مستحق ہے ۔

مزید : میٹروپولیٹن 4


loading...