عطایت کے خاتمے کیلئے چیف جسٹس کے اہم اقدام قابلِ تعریف ہیں ،ڈاکٹر منیر احمد

عطایت کے خاتمے کیلئے چیف جسٹس کے اہم اقدام قابلِ تعریف ہیں ،ڈاکٹر منیر احمد

لاہور(پ ر) عطایت کے خاتمے کیلئے چیف جسٹس آف پاکستان کے اقدام قابلِ تعریف ہیں مگر اِس آڑ میں ہومیو ڈاکٹر کو ہراساں کونا بند کیا جائے۔ اِن خیالات کا اظہار پرائم ہیلتھ کیئر فاؤنڈیشن کے سرپرستِ اعلیٰ ڈاکٹر منیر احمد اور چیئر مین ڈاکٹر غلام مرتضیٰ راؤ نے PHCF کے زیرِ اہتمام ایک سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ انھوں نے کہا کہ ہومیو پیتھک طریقہ علاج پاکستان میں دوسرا بڑا طریقہ علاج ہے۔ پاکستان بھر کے ہومیو ڈاکٹر دور دراز دیہی علاقوں میں انسانیت کی خدمت کر رہے ہیں۔عدالتِ عظمیٰ کا فیصلہ قابلِ تعریف ہے مگر اسےِ ہومیو ڈاکٹرز کو ختم کرنے کیلئے استعمال نہ کیا جائے۔ مخصوص مافیا گلی محلوں اور دیہی علاقوں میں خدمت کرنے والے ہومیو ڈاکٹر کے خلاف سرگرمِ عمل ہے ۔

مگر پرائم ہیلتھ کیئر فاؤنڈیشن کسی بھی ہومیو ڈاکٹر کو ہراساں کرنے کی بھرپور مزاہمت کرے گی۔

مزید : میٹروپولیٹن 4


loading...