پنجاب اسمبلی میں عمران خان کے 11نکات پر تہنیتی قرار داد جمع

پنجاب اسمبلی میں عمران خان کے 11نکات پر تہنیتی قرار داد جمع

لاہور(نمائندہ خصوصی ) پنجاب اسمبلی میں تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کی طرف سے پیش کردہ 11نکات پر تہنیتی قرار داد جمع کرا دی گئی ہے جس میں ایم پی اے محمد شعیب صدیقی نے کہا ہے کہ عمران خان نے ان نکات کے ذریعے قوم کے ہر شخص کی ترجمانی کا صحیح معنوں میں حق ادا کر دیا ہے ،انہوں نے قرار داد میں لکھا ہے مینار پاکستان کے سائے تلے پی ٹی آئی کے جلسے کے مثبت اثرات اور دیرپا نتائج سامنے آئیں گے اور اس جلسے کی اہمیت آنے والے دنوں میں مزید واضح ہو گی ،ایم پی اے شعیب صدیقی نے کہا کہ ملک میں تعلیم ،صحت ،ٹیکس کے نظام ، کرپشن کے خاتمے ، سرمایہ کاری میں اضافے اور50لاکھ سستے گھر بنانے جیسے انقلابی اقدامات نئے پاکستان کے خدو خال ہیں اسی طرح ٹورزم میں اضافہ ،زراعت کے شعبے میں اصلاحات سمیت دیگر نکات پیشکیے گئے۔

،کسانوں کی حالت بہتر بنانے اور وفاق کو مضبوط کرنے ،جنوبی پنجاب کو نیا صوبے بنانے اور فاٹا کو خیبر پختو نخوا میں ضم کرنے کا اعلان کر کے عمران خان نے لوگوں کے دل جیت لیے ہیں۔

اور انشاء اللہ ان کے ویژن کے مطابق ماحولیات میں بہتری ، بلا تفریق انصاف کی فراہمی اور پولیس کو ٹھیک کرنے کے چیلنج سے نمٹنا بھی عمران خان کے ویژن کا عکاس ہے ،ایم پی اے شعیب صدیق نے قرار داد کے ذریعے پنجاب اسمبلی کے ایوان کی طرف سے اتنا منظم ،کامیاب اور تاریخی جلسہ منعقد کرنے اور 11نکاتی انقلابی منشور دینے پر تحریک انصاف اور عمران خان کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا ہے کہ ان نکات پر عمل کر کے ہم حقیقی طور پر نیا پاکستان بنانے میں کامیاب ہو جائیں گے ۔

مزید : میٹروپولیٹن 4


loading...