عمران خان کے گیارہ نکات عوام کی امنگوں کے ترجمان ہیں ، ،محبوب ارشاد

عمران خان کے گیارہ نکات عوام کی امنگوں کے ترجمان ہیں ، ،محبوب ارشاد

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(نمائندہ خصوصی ) تحریک انصاف کے رہنما و سابقہ ناظم رحمت پورہ محبوب ارشاد نے کہا ہے کہ مینار پاکستان کے جلسہ نے نواز شریف اور آصف زرداری کے حواریوں کی رات کی نیندیں اڑا دی ہیں پی ٹی آئی کے بڑ ے جلسہ نے پی ٹی آئی کو مضبوط او ر فعال کرنے میں اہم کردار ادا کیا ہے ، پی ٹی آئی کا پیغام گھر گھر پہنچ چکا ہے اب پوری قوم کی نظریں صر ف عمران خان پر لگی ہوئی ہے ، انہوں نے کہا کہ گیارہ نکات عوام کی امنگوں کے ترجمان ہے ، عمران خان نے انتھک محنت اور مسلسل جدو جہد سے پی ٹی آئی کو ملک کی مقبول ترین جماعت بنا دیا ہے۔

، ن لیگ اور پیپلز پارٹی کی لوٹ مار ہمیشہ ہمیشہ کے لئے بند ہونے والی ہے اب پی ٹی آئی کو اقتدار میں آنے سے کوئی نہیں روک سکتا ۔