جنرل اختر عبدالرحمان شہید ٹرسٹ اور انجمن فلاح وبہبود غوثیہ کے زیر اہتمام تقریب
لاہور (پ ر) علم کے بغیر معاشرہ ترقی نہیں کرسکتا جو قومیں تعلیم سے بہرہ ور ہوتی ہیں، معاشرہ اُنہیں قدر کی نگاہ سے دیکھتا ہے۔ ان خیالات کا اظہار جنرل اختر عبدالرحمان شہید ٹرسٹ اور انجمن فلاح وبہبود غوثیہ کی جانب سے مشترکہ طور پر فری سکول کے سالانہ نتائج اور تقسیم انعامات کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے خالد پرویز صدر آل پاکستان انجمن تاجران ، مجاہد مقصود بٹ، لاہورپروگرام انچارج محمد ارشد جاوید، طارق محمود مغل،محمد ریاض حسین بھٹی اور حاجی جان پہلوان نے کیا اس موقع پر طلبہ و طالبات میں انعامات بھی تقسیم کئے گئے، دستکاری سکول اور بیوٹیشن سمیت تمام ٹیچرز کو بھی انعامات سے نوازا گیا۔ بعدازاں ملک تحفظ اور سلامتی کے لئے خصوصی دعا ئیں مانگی گئیں۔