برکت مارکیٹ، پلازہ میں آگ لگنے سے لاکھوں مالیت کا سامان راکھ

برکت مارکیٹ، پلازہ میں آگ لگنے سے لاکھوں مالیت کا سامان راکھ

لاہور(خبرنگار) گارڈن ٹاؤن کے علاقہ میں ایک پلازہ کی چوتھی منزل پر آگ کے شعلے بھڑک اٹھے، بتایا گیا ہے کہ برکت مارکیٹ میں واقع ایک پلازہ میں گزشتہ رات اچانک آگ کے شعلے بھڑک اُٹھے۔ جس کے باعث آگ نے پلازہ کی دوسری منزل کو بھی اپنی لپیٹ میں لے لیا۔اس دوران لاکھوں روپے مالیت کا قیمتی سامان جل کر راکھ ہو گیا جبکہ پلازہ کی چوتھی عمارت آگ سے بری طرح متاثر ہو گئی تاہم فائر بریگیڈ کے عملہ نے موقع پر پہنچ کر آگ پر قابو پالیا۔ فائر بریگیڈ کے عملہ کے مطابق آگ شارٹ سرکٹ کے باعث لگی ہے۔

مزید : علاقائی


loading...