شاہدرہ: درندہ صفت کی 6سالہ بچی سے بد اخلاقی کی کوشش

شاہدرہ: درندہ صفت کی 6سالہ بچی سے بد اخلاقی کی کوشش

لاہور( خبرنگار) شاہدرہ کے علاقہ میں درندہ صفت شخص نے 6 سالہ بچی سے مبینہ طور پر بداخلاقی کرنے کی کوشش کی۔ بتایا گیا ہے کہ سراج پارک کے رہائشی محمد ارشد کی 6 سالہ بیٹی (ر) گھر سے باہر نکلی کہ محلے کے ایک درندہ صفت شخص شہزاد شاہ نے اسے چیز دلانے کے بہانے قریب ہی ایک زیر تعمیر مکان میں لے لیا اور کم سن بچی سے مبینہ طور پر بداخلاقی کرنے کی کوشش کی جس پر کم سن بچی (ر) کے شور کی آواز سن کرمحلے داروں نے درندہ صفت شخص کو پکڑ لیا اور خوب درگت بنانے کے بعد پولیس کے حوالے کر دیا۔ پولیس نے درندہ صفت شخص شہزاد شاہ کے خلاف مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کر دی ہے۔

مزید : علاقائی


loading...