بادامی باغ:نامعلوم نوجوان کی تشددزدہ لاش برآمد

بادامی باغ:نامعلوم نوجوان کی تشددزدہ لاش برآمد

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور( خبرنگار) بادامی باغ کے علاقہ میں نامعلوم افراد نے 24سالہ نوجوان کو وحشیانہ تشدد کا نشانہ بنانے کے بعد ٹوکے کے وار کر کے موت کے گھاٹ اتار دیا۔ پولیس کے مطابق نوجوان کی شناخت نہیں ہو سکی ہے اور ایسے لگتا ہے کہ اسے دیرینہ رنجش پر قتل کیا گیا ہے۔ بتایا گیا ہے کہ بادامی باغ پولیس کو اطلاع ملی کہ کھوکھر پنڈ کے قریب ویرانے میں ایک نوجوان کی نعش پڑی ہے۔ پولیس نے موقع پر جا کر دیکھا تو نوجوان کے جسم پر تشدد کے نشانات اور گردن پر ٹوکے کے وار کئے گئے تھے۔ پولیس نے نعش کی شناخت نہ ہونے پر مردہ خانہ میں جمع کروا دی ہے۔ پولیس کاکہنا ہے کہ نامعلوم نوجوان نے دیرینہ رنجش پر قتل کیا گیا ہے۔
،تاہم شناخت ہونے کے بعد اصل حقائق آ سکیں گے۔

مزید :

علاقائی -