سہیل ٹیپو کی موت کو خود کشی قراردینے کیخلاف سول سوسائٹی کا احتجاج

سہیل ٹیپو کی موت کو خود کشی قراردینے کیخلاف سول سوسائٹی کا احتجاج

لاہور( پ ر) سابق ڈپٹی کمشنرگوجرانوالہ سہیل احمد ٹیپو کی موت کو خودکشی قراردینے کوسول سوسائٹی اور انکے دوستوں نے ردکرتے ہوئے کل لبرٹی چو ک میں احتجاج کیاان کا مطالبہ تھاکہ اس معاملہ پرچیف جسٹس صاحب نوٹس لیں تاکہ ایماندار افسران کسی دباو کے بغیراس کرپشن زیادہ معاشرہ کی صفائی میں انکے ساتھ بہتر کام کرسکیں اور سہیل ٹیپوکے لواحقین کوانصاف مل سکے ۔

سول سوسائٹی نے مطالبہ کیاکہ ہم انویسٹی ٹیم کی رپورٹ کومسترد کرتے ہیں کے جو سراسرایک من گھڑت رپورٹ ہے اورایک جوڈیشنل کمشن بنایاجائے جو اس سازش اور انکے قتل میں شامل تمام افراد کاسراغ لگاکربے نقاب کرے۔

مزید : علاقائی


loading...