اقبال ٹاؤن میں پولیس مقابلہ ، ایک ڈاکوزخمی ،دوسرا گرفتار

اقبال ٹاؤن میں پولیس مقابلہ ، ایک ڈاکوزخمی ،دوسرا گرفتار

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور (خبرنگار )اقبال ٹاون میں پولیس مقابلہ ، ڈولفن سکواڈ کی جوابی فائرنگ سے ایک ڈاکو زخمی جبکہ اس کا ساتھی گرفتار کر لیا گیا۔ پولیس کے مطابق ڈاکوؤں نے چند گھنٹوں میں تین وارداتیں کیں تھی ۔پو لیس کے مطا بق اقبال ٹاون راوی بلاک میں ڈاکووں نے شہری سے گن پوائنٹ پر موٹر سائیکل چھینی، ڈاکو اسی موٹر سائیکل پر مزید دووارداتیں کر نے کے بعد فرار ہو رہے تھے، اس دوران ڈولفن سکواڈ کے اہلکاروں نے انہیں راوی بلاک میں روک لیا ، پولیس کو دیکھتے ہی ڈاکووں نے فائرنگ شروع کر دی ، اہلکاروں کی جوابی فائرنگ سے ایک ڈاکوسیموئیل زخمی ہو گیا۔عینی شاہدین کا کہنا تھا کہ ڈاکو دودھ فروش کو اسلحے کے زور پرڈھال بنانا چاہ رہا تھا کہ ڈولفن سکواڈ کے اہلکاروں نے اسے دبوچ لیا۔ پولیس نے زخمی ڈاکو کو طبی امداد کے لیے جناح ہسپتال منتقل کر دیا جبکہ اس کے گرفتارساتھی خالدسے تفتیش شروع کر دی ہے۔

مزید :

علاقائی -