شیرا کوٹ : بھتہ نہ دینے پر فائرنگ سے زخمی ہونیوالا نوجوان چل بسا

شیرا کوٹ : بھتہ نہ دینے پر فائرنگ سے زخمی ہونیوالا نوجوان چل بسا

لاہور (خبرنگار ) شیرا کو ٹ کے علاقہ الخیام روڈ پر دو روز قبل مبینہ طو ر پر بھتہ نہ د ینے پر بد نا م زما نہ سونی نا می ملزم کی فا ئر نگ سے زخمی ہو نے والانوجوان گزشتہ روز زخموں کی تا ب نہ لاتے ہو ئے ہسپتال میں دم توڑ گیا ۔ پو لیس نے لا ش کو مردہ خانہ میں منتقل کر کے تفتیش کا آغاز کردیا ہے جبکہ د یگر زخمیو ں کو طبی امدا د دی جا ر ہی ہے ۔ ایس پی اقبا ل تاؤن انویسٹی گیشن کا کہنا ہے کہ فا ئر نگ کرنے والے ملزم کو گرفتا ر کر لیا ہے ۔ تفصیلا ت کے مطا بق شیراکو ٹ کے علاقہ الخیام روڈ پردو روز قبل رات گئے ملک سونی نا می نے مبینہ طو ر پر بھتہ نہ دینے پر فائرنگ کردی۔ جس کے باعث راہگیر سمیت آٹھ افراد شدید زخمی ہوگئے۔ زخمیوں کو میو ہسپتال منتقل کیا گیا ۔پو لیس کے مطا بق زخمیو ں میں ر ضوان نا می نوجوان گزشتہ روز زخمو ں کی تا ب نہ لا تے ہو ئے جا نبر نہ ہو سکا ہے ۔ جبکہ د یگر زخمیو ں محمد ریاض، حبیب، ایاز خان، ناصر، نوید، شہزاد اور ایوب کو طبی امدا د دی جا ر ہی ہے ۔

مزید : علاقائی


loading...