قتل کیس کے مجرم کو عمر قید 3لاکھ جرمانہ

قتل کیس کے مجرم کو عمر قید 3لاکھ جرمانہ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(نامہ نگار )سیشن کورٹ نے قتل کے مقدمہ میں ملوث مجرم سید اکثر علی شاہ کو عمر قیداور3لاکھ رو پے جرمانے کی سزا سنا دی۔مجرم سید اکثر علی شاہ کے خلاف 2009ء میں تھانہ کاہنہ میں مقدمہ درج ہواتھا کہ مجرم نے شہری تصور حسین شاہ کو معمولی تنازعہ پر گوالیاں مار کر قتل کر دیا تھا۔ایڈیشنل سیشن جج شیخ ندیم اختر تبسم نے مقدمے کا ٹرائل کیا اور جرم ثابت ہونے پر مجرم سید اکثر علی شاہ کومذکورہ بالا سزا کا حکم سنا دیا ہے۔
جرمانہ کی عدم ادائیگی کی صورت میں مجرم کو مزید6ماہ قید کی سزا بھگتنا ہوگی ۔

مزید :

علاقائی -