پاک فوج نے اپنے حصے کا کا م کر دیا ، سول قیادت فاٹا کو قومی دھارے ،ہں لائیگی : وزیر اعظم

پاک فوج نے اپنے حصے کا کا م کر دیا ، سول قیادت فاٹا کو قومی دھارے ،ہں لائیگی : ...

اسلام آباد، راولپنڈی (مانیٹرنگ ڈیسک، نیوز ایجنسیاں)پاک فوج کی طرف سے شمالی وزیرستان کو دہشتگردوں سے مکمل پاک کیے جانے کے بعد وزیراعظم شاہد خاقان عبا سی نے پہلی بار میرانشاہ کادورہ کیا، پاک فوج کے جوانوں اور افسران کی قربانیوں کو خراج عقیدت پیش کر تے ہوئے کہا پاک فوج نے اپنے حصے کا کام کردیا ہے اب سول و سیاسی قیادت اہل فاٹا کی خواہشات کے مطابق علاقے کو قومی دھارے میں لائے گی۔ ترجمان وزیراعظم اور آئی ایس پی آر کے مطابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی اور آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے وزیر ستا ن کے علاقے میرانشاہ اور غلام خان کا دورہ کیا، وزیر اعظم نے امن کیلئے قربان ہونیوالے شہدا کی یادگار پر پھول چڑھائے اور فاتحہ خوانی کی، اس موقع پر وزیر اعظم نے میر ا نشا ہ مارکیٹ کمپلیکس کا بھی افتتاح کیا جسے پاک فوج کے انجینئرز نے تعمیر کیا ہے، کمپلیکس میں 1344 دکانیں ،پارکس ،کارپارکنگ ،شمسی لائٹس ،ڈرائیوویز اور واٹر سپلائی نیٹ ورک ہے۔ وزیر اعظم نے غلام خان ٹریڈ ٹرمینل کا بھی افتتاح کیا یہ ٹرمینل سینٹرل ٹریڈ کوریڈور کا حصہ بھی ہے۔ قبائلی علاقوں میں تجارتی ٹرمینل اور مواصلاتی ڈھانچے کے قیام سے کمپلیکس ڈیرہ اسماعیل خان کے مقام پر سی پیک سے منسلک ہو جا ئیگا جس سے قومی و علاقائی تجارتی روٹ اور کمرشل فوائد حاصل ہوں گے اور ان اقدامات سے علاقہ میں خوشحالی اور معاشی ترقی بھی آئے گی ۔ اس موقع پر قبائلی جرگے سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے کہا قبائلی عوام کو ترجیحی بنیادوں پر بنیادی سہولیات فراہم کی جائیں گی۔ فاٹا کو قومی دھارے میں شامل کیا جائے گا اور اس سلسلے میں تمام سیاسی جماعتیں سنجید ہ ہیں، میرانشاہ کو ترقی دی جائے گی کیونکہ یہ وسطی ایشیا کا داخلی دروازہ ہے۔ سماجی اقتصادی منصوبے آغاز ہیں ،ایسے مزید منصوبے فاٹا میں شروع کیے جارہے ہیں۔ نقل مکانی کرنیوالوں کی بحالی و سماجی اقتصادی ترقی کا عمل پورے فاٹا میں جاری ہے جبکہ حکومت فاٹا کی ترقی اور نقل مکانی کرنیوالے افراد کی بحالی پر خصوصی توجہ دے رہی ہے۔ وزیراعظم نے کہا دہشتگردی کیخلاف قبائلی عوام نے جس جرات و حوصلے کا مظاہرہ کیاوہ قابل تحسین ہے جبکہ حکومت فاٹا کی خوشحالی کے کام بھی جاری رکھے ہوئے ہے، دورہ کے دوران گورنر خیبرپختونخوا ،وزرا ،سینٹرز اور کو ر کمانڈرز پشاور بھی اس موقع پر موجود تھے۔

وزیر اعظم دورہ

اسلام آباد (اے پی پی)کینیا کی وزیر خارجہ ڈاکٹر مونیکا جوما نے وزیراعظم شاہد خاقان عباسی سے وزیراعظم ہاؤس میں گزشتہ روزپاکستان میں کینیا کے ہائی کمشنرکے ہمراہ گزشتہ روز ملاقات کی ۔ کینیا کی وزیر خارجہ کے بحیثیت کینیا کے صدر کے خصوصی نمائندہ دورہ پاکستان کا مقصد وزیراعظم پاکستان کو کینیا کے دورے کی دعوت پہنچانااور باہمی تعلقات کو فروغ دینا ہے۔ ملاقات کے دوران وزیراعظم نے اس ماہ کے شروع میں برطانیہ میں دولت مشترکہ کے سربراہان حکومت کے اجلاس کے موقع پر کینیا کے صدر کیساتھ خوشگوار ملاقات کا ذکر کیاجبکہ د و نوں رہنماؤں نے دوطرفہ تعلقات اور باہمی دلچسپی کے عالمی امور پر بھی تبادلہ خیال کیا۔ دونوں ملکوں کے درمیان موجودہ خوشگوار تعلقات پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے کینیا کیساتھ مختلف النوع باہمی تجارت کے فروغ کی ضرورت پر زور دیا۔ کینیا کی وزیر خارجہ ایمبیسڈر ڈاکٹر مونیکا جوما 2 اور 3 مئی کو کراچی میں ہونیوالی کینیا پاکستان ٹریڈ و انویسٹمنٹ کانفرنس میں بھی شرکت کریں گی ۔

شاہدخاقان عباسی

مزید : صفحہ اول


loading...