انتخابی فہرستوں میں ووٹ کے اندراج منتقلی اور درستگی کوائف کی مدت ختم

انتخابی فہرستوں میں ووٹ کے اندراج منتقلی اور درستگی کوائف کی مدت ختم

اسلام آباد ( آئی این پی ) الیکشن2018کے لئے انتخابی فہرستوں میں ووٹ کے اندراج ، منتقلی اور درستگی کوائف کی مدت ختم ہو گئی، ڈیٹا انٹری اور پروسسنگ کے بعد انتخابات 2018کے لئے حتمی فہرستوں کی پرنٹنگ شروع کی جائے گی۔تفصیلات کے مطابق الیکشن2018کے لئے انتخابی فہرستوں میں ووٹ کے اندراج ، منتقلی اعتراض ، حذف اور درستگی کوائف کی مدت ختم ہو گئی ، الیکشن کمیشن نے ووٹ کے اندراج کے لئے پہلے حتمی تاریخ 24اپریلمقرر کی تھی تاہم بعد میں حتمی تاریخ میں 30اپریل تک کا اضافہ کر دیا گیا ، الیکشن کمیشن کے مطابق ڈیٹا انٹری اور پروسسنگ کے بعد انتخابات 2018کے لئے حتمی فہرستوں کی پرنٹنگ شروع کی جائے گی ۔

مدت ختم

مزید : صفحہ اول


loading...