مالیاتی ایمرجنسی لگنے کا کوئی امکان نہیں : مفتاح اسماعیل

مالیاتی ایمرجنسی لگنے کا کوئی امکان نہیں : مفتاح اسماعیل

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


اسلام آباد(این این آئی)وفاقی وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل نے کہا ہے ملک میں مالیاتی ایمرجنسی لگنے کا کوئی امکان نہیں۔نجی ٹی وی کے مطا بق پیر کو وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل نے کہا جب معیشت کا حجم بڑھتا ہے توریونیو بھی بڑھتا ہے ، معیشت کے حالات بہت اچھے نہیں لیکن اتنے برے بھی نہیں کہ مالیاتی ایمرجنسی لگائی جائے۔ کرنٹ اکاؤنٹ خسارہ اور درآمدی مالیت کم کرنے کیلئے ضروری تھا روپے کی قدر میں کمی کی جا ئے تاہم اب صورتحال کافی بہتر ، برآمدات میں اضافہ ہو رہا ہے اور ڈالر کی قیمت میں بھی استحکام ہے۔ آئی ایم ایف کے پاس جانے کا کوئی ارادہ نہیں، چین کے کمرشل بینک سے ایک ارب ڈالرطویل مدتی قرضہ ملا ہے۔ لوگ 20کروڑکا پلاٹ لیتے اور 2کروڑ قیمت بتاتے ہیں ، ہم چاہتے ہیں لوگ اپنی آمدنی ٹھیک طرح سے بتائیں، جو ٹیکس نہیں دیتے ان کے گرد گھیرا تنگ کررہے ہیں۔اگر بیرون ملک سے ایک کر و ڑروپے سے زائد آتے ہیں تو ذریعہ آمدن بتانا ہوگا ،ٹیکس دینے والوں کو سہولت دینا اور چوروں پرسختی کرنا ہماری ذمہ داری ہے۔
مفتاح اسماعیل

مزید :

صفحہ اول -