فنانس ایکسپرٹ کی موجودگی میں مشیر سے بجٹ پیش کروانا پارلیمنٹ کی توہین ہے : خورشید شاہ

فنانس ایکسپرٹ کی موجودگی میں مشیر سے بجٹ پیش کروانا پارلیمنٹ کی توہین ہے : ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


سکھر (مانیٹرنگ ڈیسک ، نیوز ایجنسیاں ) قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر خورشید شاہ نے کہا ہے فنانس کا ایکسپرٹ موجود تھا لیکن مشیر سے بجٹ پیش کروایا گیا، زیادہ سے زیادہ تین مہینے کا بجٹ پیش کرتے، ا لیکشن قر یب آتے ہی سب کو عوام یاد آجاتے ہیں، شہبازشریف باتیں بڑی بڑی کرتے ہیں، عمران خان اس وقت سے ڈریں جب ان کی اپنی وکٹ گر جائے گی۔ پیر کو میڈیا سے گفتگو میں انکا مزید کہنا تھا حکومت نے پارلیمنٹ کیساتھ زیادتی کی،ووٹ کو عزت کیسے ملے گی جب آپ پارلیمنٹ کو عزت نہیں دیتے، الیکشن قریب آتے ہی سب کو عوام یاد آ جاتے ہیں، بعد میں ڈھونڈنے سے بھی نہیں ملتے، شہباز شریف باتیں بڑی بڑی کرتے ہیں لیکن وہ پنجاب کو صحیح طریقے سے نہیں دیکھ رہے، عمران اس وقت سے ڈریں جب ان کی اپنی وکٹ گر جائے گی۔
خورشیدشاہ

مزید :

صفحہ اول -