امریکہ ، پاکستانی سفارتکاروں کی نقل و حرکت محدود کرنے کا فیصلہ وقتی طور پر ملتوی
واشنگٹن(این این آئی) پاکستان اور امریکہ کے درمیان دو طرفہ تعلقات میں کشیدگی کے خاتمے کی کوششوں کے پیش نظر امریکا نے پاکستانی سفارتکاروں کی نقل و حرکت محدود کرنے کا اپنا فیصلہ ملتوی کردیا۔ نجی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق معاملات میں بہتری نہ آنے کی صورت میں مذکورہ حکم نامے پر یکم مئی سے عملدرآمد ہونا تھاتاہم نجی ٹی وی سے بات کرتے ہوئے حکام کا کہنا تھا کہ دونوں جانب سے تعلقات میں بہتری کیلئے کی جانے والی کوششوں کے سبب اس فیصلے کو مئی کے وسط تک ملتوی کردیا گیا۔
پاکستانی سفارتخانہ