قومی بچت سکیموں پر منافع کی شرح میں اضافہ، بہبود سیونگ سرٹیفکیٹ کی شرح 0.72 فیصد بڑھادی گئی

قومی بچت سکیموں پر منافع کی شرح میں اضافہ، بہبود سیونگ سرٹیفکیٹ کی شرح 0.72 ...

اسلام (مانیٹر نگ ڈیسک) قومی بچت اسکیموں پر منافع کی شرح میں 14 ماہ بعد اضافہ کردیا گیا جن کا اطلاق یکم مئی 2018 سے ہوگا۔ڈائریکٹر جنرل قومی بچت ظفر مسعود کا کہنا ہے کہ بہبود سیونگ سرٹیفکیٹ کی شرح 0.72 فیصد بڑھادی گئی جس کے بعد نئی شرح منافع 9.36 فیصد سے بڑھ کر 10.08 فیصد ہوگئی ہے۔ڈی جی قومی بچت کے مطابق پینشنرز بینیفٹ اکاؤنٹس کے منافع میں بھی 0.72 فیصد اضافہ کیا گیا جو کہ اب 10.08 فیصد ہوگیا ہے اور یہ پہلے 9.36 فیصد تھا۔انہوں نے بتایا کہ ڈیفینس سیونگ سرٹیفکیٹ کا شرح منافع 0.56 فیصد بڑھنے کے بعد اب 8.10 فیصدتک ہوگیا ہے جب کہ اسپیشل سیونگ سرٹیفکیٹ پر شرح منافع 0.77 فیصد اضافے کے باعث 6.80 فیصد تک پہنچ گئی ہے۔ڈی جی قومی بچت کا کہنا ہے کہ ریگولر انکم سرٹیفکیٹ پر 1.09 فیصد کی شرح سے سب سے زیادہ اضافہ کیا گیا جس کی منافع کی شرح 6.54 فیصد سے بڑھاکر 7.63 فیصد کی گئی ہے۔ان کا کہنا ہے کہ سیونگ سرٹیفکیٹ پر منافع 0.55 فیصد بڑھایا گیا ہے جس کے بعد شرح منافع 4.50 فیصد ہوگا جو پہلے 3.95 فیصد تھی جب کہ تمام اسکیموں پر منافع کی نئی شرح کا اطلاق یکم مئی 2018 سے ہوگا۔

منافع کی شرح

مزید : صفحہ اول


loading...