نواز شریف بات توکرتے ہیں مگر ووٹ کو خودعزت نہیں دیتے، مشرف
اسلام آباد(صباح نیوز) سابق صدر آل پاکستان مسلم لیگ کے سربراہ جنرل (ر) پرویز مشرف نے کہا ہے کہ وطن واپسی کے لیے سازگار ماحول کا انتظار کر رہا ہوں، اب کی عدلیہ سے انصاف کی امید ہے۔اسلام آباد میں پارٹی ورکرز سے ٹیلی فونک خطاب کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے پرویز مشرف نے کہا کہ جونہی ایسی حکومت آئی جس نے مجھے متوازن ماحول دیا، میں واپس آجاوں گا۔سابق صدر کا کہنا تھا کہ کوئی کرپشن نہیں کی، کسی عدالت نے سزا بھی نہیں دی، پھر بھی الیکشن لڑنے سے تاحیات روک دیا گیا۔ تین ماہ قبل پاسپورٹ تجدید کے لیے درخواست دی تاہم وزرات داخلہ میں کسی کے احکامات پر اب تک تجدید نہیں ہو سکی، مجھے سیاسی انتقام کا نشانہ بنایا جا رہا ہے۔ان کا کہنا تھا کہ نواز شریف ووٹ کو عزت دینے کی بات کرتے ہیں مگر خود ووٹ کو عزت نہیں دیتے، وہ اپنے لیے خود قبر کھود رہے ہیں۔اس سے پہلے ورکرز سے خطاب میں انہوں نے کہا کہ کس شہر میں زیادہ سپورٹ ملے گی وہاں آوں گا، عام انتخابات میں کب اور کس سے انتخابی اتحاد کرنا ہے فیصلہ مقامی قیادت کرے گی۔
مشرف