پیپلز پارٹی مزدوروں کے حقوق کیلئے جدوجہد جاری رکھے گی ، بلاول بھٹو

پیپلز پارٹی مزدوروں کے حقوق کیلئے جدوجہد جاری رکھے گی ، بلاول بھٹو

کراچی (این این آئی) پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے مزدور و محنت کش طبقے کو یقین دلایا ہے کہ پی پی پی ان کے حقوق کے لئے آئندہ بھی جدوجہد جاری رکھے گی کیونکہ معاشرے کی طرح پارٹی کی ریڑھ کی ہڈی بھی وہی لوگ ہیں۔ مزدوروں کے عالمی دن کی مناسبت سے پیغام میں پی پی پی چیئرمین نے کہا کہ شہید ذوالفقار علی بھٹو نے 10 فروری 1972ع میں ملک میں پہلی بار مزدور پالیسی کا اجرا کیا تھا اور ٹریڈ یونینز کے حقوق متعارف کرائے ۔ انہوں نے کہا کہ وہ ملک کی عوامی حکومت ہی تھی، جس نے بینظیر امپلائیز سٹک آپشن اسکیم کا آغاز کیا اور قومی اداروں کے ملازمین کو حصص مفت دیئے۔ بلاول بھٹو زرداری نے حکومت سندھ کی جانب سے سہ فریقی مزدور پالیسی کو خوش آئند قرار دیا، جو حکومت، مزدوروں اور آجرین نے اتفاق رائے سے منظور کی اور تینوں فریقین اس پر متفق تھے کہ ان کے درمیان باہمی تعاون ناگزیر ہے۔ ماسوائے حکومت سندھ اور کوئی صوبائی حکومت اس طرح کا سنگ میل عبور نہ کرسکی، کیونکہ محنت کش طبقہ ان کی ترجیحات میں شامل ہی نہیں ۔ ان کا کہنا تھا کہ وہ بھی پاکستان پیپلز پارٹی ہی تھی، جس نے سندھ میں بے زمین کاشتکار خواتین کو زرعی قطعات کا مالک بنایا اور یونین کاؤنسل سطح پر انسدادِ غربت پروگرام شروع کیا۔ بلاول بھٹو زرداری نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ پی پی پی مستقبل میں مزید مزدور دوست قانون سازی کرے گی اور محنت کش برادری کا استحصال کرنے والی تمام قوتوں کے آگ پہاڑ بن کر کھڑی ہوگی۔

بلاول

مزید : صفحہ اول


loading...