پیغمبر اسلامؐ کی تعلیمات ہمارے لئے مشعل راہ ہیں،مودی

پیغمبر اسلامؐ کی تعلیمات ہمارے لئے مشعل راہ ہیں،مودی

نئی دہلی(آئی این پی)بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی نے کہا ہے کہ پیغمبر اسلام کی تعلیمات ہمارے لئے مشعل راہ ہیں،مسلمان رمضان میں اپنے غریب بھارتی بھائیوں کا خیال رکھیں، رمضان کا مہینہ پیغمبراسلام حضرت محمدؐ کی تعلیمات اورپیغامات کو یاد کرنے کا موقع ہے،پیغمبر اسلام کی زندگی سے سبق حاصل کر کے مساوات اور بھائی چارے کے راستے پر چلنا سب کی ذمہ داری ہے۔بھارتی میڈیا کے مطابق وزیراعظم نریندر مودی نے بھارتی عوام سے غریبوں اور ضرورت مندوں کی خدمت کرنے کے لئے پیغمبراسلام حضرت محمد مصطفی ؐ کی تعلیمات پرعمل کرنے کی اپیل کی۔ وزیراعظم نے ریڈیو سے نشر ہونے والے پروگرام ’من کی بات‘ میں کہا کہ میں تمام ہم وطنوں کو رمضان المبارک کے مقدس مہینے کی مبارکباد دیتا ہوں اور مجھے امید ہے کہ یہ موقع لوگوں کو امن اور خیر سگالی کے حضرت محمد مصطفیؐ کی تعلیمات اورپیغامات پر چلنے کی ترغیب دے گا۔

نریندر مودی

مزید : صفحہ اول


loading...