بشریٰ مانیکا چارٹرڈ طیارے میں اکیلے ہی اسلام آبادپہنچ گئیں

بشریٰ مانیکا چارٹرڈ طیارے میں اکیلے ہی اسلام آبادپہنچ گئیں

لاہور (صباح نیوز)چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کی اہلیہ بشریٰ مانیکا کی اسلام آباد روانگی کی ویڈیو منظر عام پر آگئی ،ایک نجی ٹی وی کے مطابق بشریٰ مانیکا گزشتہ رات چارٹرڈ طیارے کے ذریعے لاہور سے اسلام آباد روانہ ہوئیں۔ذرائع کا کہنا ہے بشریٰ مانیکا گزشتہ رات تک لاہور میں موجود تھیں۔ چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان گزشتہ رات مینار پاکستان پر جلسے سے خطاب کر رہے تھے۔بشریٰ مانیکا جلسہ ختم ہونے کا انتظار کرتی رہیں اور جیسے ہی جلسہ ختم ہوا تو بشریٰ ما نیکا چارٹرڈ طیارے کے ذریعے اسلام آباد روانہ ہوگئیں، وہ اسلام آباد رشتہ داروں سے ملنے کیلئے گئی ہیں یا کسی اور کام کے سلسلے میں اس کا علم نہیں ہوسکا۔

بشریٰ مانیکا

مزید : صفحہ اول


loading...