نیو اسلام آباد ایئر پورٹ منصوبہ خراب حالت میں ملا ، تکمیل نواز شریف کا وژن ہے : احسن اقبال

نیو اسلام آباد ایئر پورٹ منصوبہ خراب حالت میں ملا ، تکمیل نواز شریف کا وژن ہے ...

لاہور، اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک ، نیوز ایجنسیاں) وفاقی وزیر داخلہ احسن اقبال نے کہا ہے جس کے پاس 5 سا ل سے ایک صوبہ ہے وہ صرف تقریریں کررہا ہے ۔ و ز یر د خلہ احسن اقبال نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے پیغام میں عمران خان کی تقریر پرردعمل دیتے ہوئے کہا تقریرکا ا سکر پٹ 2011 ء کا تھا۔ کیا عمران خان نے زندگی میں کبھی ایک دن کوئی سرکاری دفترچلایا۔ کیا آپ کسی ایسے ڈینٹسٹ کے پاس جائیں گے جس نے ایک دن بھی پریکٹس نہ کی ہو؟۔ انہوں نے ڈاکٹرعارف علوی کو مخاطب کرتے ہوئے کہا وہ حقیقت پسند بنیں۔جبکہ پیر کے روزوزیر داخلہ پروفیسر احسن اقبال نے نیو اسلام آباد ایئرپورٹ کے دورہ کے دوران نو تعمیر شدہ ایئرپورٹ کے مختلف حصو ں بالخصوص امیگریشن کاؤنٹرز اور لاؤنجز کے معائنہ، وہاں تعینات سٹاف سے ملاقات کے دوران امیگریشن حکام کو ہدایت کی کہ پاکستان آ نیو الوں کا خوش اخلاقی سے استقبال کیا جائے،غیر ملکی مسافر کو ’’ویلکم ٹو پاکستان‘‘ اور پاکستانیوں کو ’’ویلکم ٹو ہوم‘‘ کہا جائے، تاکہ پاکستان آ نے پر وہ خوشی اور عزت و احترام محسوس کریں اور پاکستان کا مثبت امیج اجاگر ہو، نئے ایئر پورٹ کا منصوبہ خراب حالت میں ورثہ میں ملا، نو از شریف نے اسے حقیقت کا روپ دیا۔ انہوں نے کہا کہ مہمانوں کیلئے کاؤنٹرز پر خوش اخلاق اور مستعد عملہ تعینات کیا جائے،امیگریشن عملہ ا پنے رویے اور اخلاق سے ملک کی عزت و وقار میں اضافہ اور خود کو پاکستان کا سفیر سمجھتے ہوئے اپنے فرائض منصبی ادا کرے ۔ انہوں نے مسا فروں کو نئے ایئر پورٹ سے پروازوں کے شیڈول سے آگاہ کرنے کیلئے اشتہار دینے اور ایئر پورٹ شٹل سروس چلانے کی بھی ہدایت کی۔ انہوں نے فرسٹ اور بزنس کلاس سمیت تمام مسافروں کو فراہم کی جانیوالی سہولیات، لاؤنجز اور کاونٹرز کا بھی معائنہ کیا۔ بعد ازاں میڈیا سے گفتگومیں انکا کہنا تھا ووفاقی دارالحکومت میں بین الاقوامی معیار کے ایئر پورٹ کے افتتاح پر وہ قوم کو مبارکباد پیش کرتے ہیں، یہ منصوبہ ہمیں انتہائی خراب حالت میں ورثے میں ملا تھا، نواز شریف کی ہدایت پر اسے 5 سال میں حقیقت کا روپ دیا گیا، یہ منصوبہ اس ترقی و خوشحالی کی علامت ہے جس پر ہم نے ملک کو گامزن کیا ہے۔

مزید : صفحہ اول


loading...