دھرنا 2014ء توہین عدالت کیس ، عمران خان اور طاہر القادری کو نوٹس ، 25مئی تک جواب طلب

دھرنا 2014ء توہین عدالت کیس ، عمران خان اور طاہر القادری کو نوٹس ، 25مئی تک جواب ...

لاہور(نامہ نگار خصوصی ) لاہور ہائیکورٹ نے عدالتی پابندی کے باوجود 2014ء میں دھرنے دینے کے خلاف توہین عدالت کی درخواست پر پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان اور پاکستان عوامی تحریک کے قائد طاہر القادری کو نوٹس جاری کرتے ہوئے 25 مئی تک جواب طلب کر لیا ہے۔جسٹس انوار الحق کی سربراہی میں تین رکنی بنچ نے اے کے ڈوگر ایڈووکیٹ کی اس درخواست پر سماعت کی ،عمران خان اور طاہر القادری کی طرف سے کوئی وکیل یا نمائندہ پیش نہیں ہوا،درخواست گزار کی طرف سے موقف اختیار کیا گیا کہ لاہور ہائی کورٹ نے عمران خان اور طاہر القادری کے 2014ء کے دھرنے سے قبل حکم امتناعی جاری کردیا تھا،اس کے باوجود عمران خان اور طاہر القادری نے اسلام آباد میں کئی روز دھرنا دیاجوتوہین عدالت کے زمرہ میں آتا ہے ،عدالت عمران خان اور طاہر القادری کے خلاف توہین عدالت کی کارروائی کرے۔

مزید : صفحہ آخر


loading...