احسن اقبال ،چیئرمین پیمرا کیخلاف توہین عدالت کی درخواست دائر
لاہور(نامہ نگارخصوصی)لاہور ہائی کورٹ میں وفاقی وزیرداخلہ احسن اقبال اور چیئرمین پیمرا کے خلاف توہین عدالت کی درخواست دائر کردی گئی ہے ۔یہ درخواست اظہر صدیق ایڈووکیٹ نے دائر کی ہے جس میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ وفاقی وزیرداخلہ احسن اقبال نے چیف جسٹس کے خلاف نازیبان الفاظ استعمال کئے جبکہ،چیئرمین پیمرا نے عدلیہ مخالف تقریر روکنے کے لئے کوئی اقدامات نہیں اٹھائے، عدالت سے استدعا ہے کہ احسن اقبال اورچیئرمین پیمرا کے خلاف توہین عدالت کی کارروائی کی جائے۔دوسری طرف اظہر صدیق کے دفتر سے مبینہ طور پرحکومت مخالف مقدمات کا ریکارڈ چوری ہوگیا۔نامعلوم شخص دفتر سے حکومت مخالف مقدمات کا ریکارڈ اٹھا کر لے گیا،نامعلوم چوردفتر سے اظہر صدیق کا لیپ ٹاپ بھی لے اڑاہے۔
توہین عدالت