56کمپنیوں کی تشکیل ، سربراہ تعیناتی کیس‘ فریقین کے دلائل مکمل
لاہور(نامہ نگار خصوصی )لاہور ہائیکورٹ میں 56 کمپنیوں کی تشکیل اور اراکین اسمبلی کو کمپنیوں کا سربراہ تعینات کرنے کے خلاف کیس میں پنجاب حکومت سمیت تمام فریقین کے وکلاء نے دلائل مکمل کرلئے۔عدالت نے اسی نوعیت کی ایک درخواست اظہر صدیق ایڈووکیٹ کے مسلسل غیر حاضری کے باعث خارج کر دی جبکہ دیگر درخواست گزاروں اور فریقین کو ہدایت کی ہے کہ تمام دستاویزات آئندہ پیر کے روز تک جمع کروا دیں