ممنوعہ بورکے پرمٹ کی تجدید پر پابندی کیخلاف درخواست ، وفاقی و صوبائی حکومتوں کو نوٹس

ممنوعہ بورکے پرمٹ کی تجدید پر پابندی کیخلاف درخواست ، وفاقی و صوبائی حکومتوں ...

لاہور(نامہ نگار خصوصی )لاہور ہائی کورٹ کے جسٹس عابد عزیزشیخ نے ممنوعہ بورکے پرمٹ کی تجدید پر پابندی کے خلاف درخواست پر وفاقی اور صوبائی حکومت کو نوٹس جاری کرتے ہوئے جواب طلب کر لیا۔فاضل جج نے کیس مزید سماعت کے لئے جسٹس شاہد کریم کی عدالت میں بھجوانے کی سفارش کی ہے کیوں کہ اس طرح کے کیسوں کی پہلے بھی سماعت کر چکے ہیں، مناسب ہے کہ اس کیس پر بھی وہ سماعت کریں۔درخواست گزاروں سید رضا حیدر اور دیگر اسلحہ ڈیلرز کا موقف ہے کہ حکومت نے ایک نوٹیفیکیشن کے ذریعے نہ صرف ممنوعہ بورکے اسلحہ کی تجدید پر پابندی لگا دی ہے بلکہ تمام ممنوعہ اسلحہ واپس کرنے کا حکم بھی دے رکھا ہے مقررہ وقت تک اسلحہ واپس نہ کرنے پر 50 ہزار جرمانہ اور انتقامی کاروائی کرنے کا حکم دیا گیا۔ وفاقی حکومت کی جانب سے جاری کیا گیا نوٹیفیکیشن کالعدم قرار دیا جائے۔

مزید : صفحہ آخر


loading...