انتخابات 2018ء جماعت اسلامی نے لاہور کیلئے قومی و صوبائی امیدواروں کے ناموں کو حتمی شکل دیدی

انتخابات 2018ء جماعت اسلامی نے لاہور کیلئے قومی و صوبائی امیدواروں کے ناموں کو ...

لاہور (آن لائن)الیکشن 2018ء کے قریب آتے ہی سیاسی جماعتوں نے اپنی تیاریاں تیز کر دی ہیں، اسی حوالے سے جماعت اسلامی نے آئندہ انتخابات میں قومی و صوبائی اسمبلیوں کے حلقوں میں امیدواروں کے ناموں کو حتمی شکل دیدی ہے ،جماعت اسلامی آئندہ الیکشن میں قومی اسمبلی کے 13 اور صوبائی اسمبلی کے 17 حلقوں میں اپنے امیدوار کھڑے کرے گی جبکہ لیاقت بلوچ،فرید احمد پراچہ ،امیر العظیم ، ا حسان اللہ وقاص دوبارہ انتخابی میدان میں قسمت آزمائی کرینگے ،جماعت اسلامی کی جانب سے لاہور کے حلقوں میں مرتب کی گئی فہرست کے مطابق این اے 123 سے میاں مقصود احمد ، این اے 124 سے چوہدری شوکت، این اے 125 سے حافظ سلمان بٹ، این اے 126 سے فرید احمد پراچہ، این اے 128 سے منظور حسین گجراور این اے 129 سے عامر خلیل کے نام فائنل کئے گئے ہیں،این اے 130 سے لیاقت بلوچ، این اے 131 سے وقار ندیم وڑائچ ،این اے 132 سے چوہدری اعجاز، این اے 133 سے احسان اللہ وقاص، این اے 134 سے چوہدری محمودالاحد اور این اے 135 سے امیر العظیم کے نام فائنل کئے گئے ہیں جبکہ صوبائی اسمبلی کے حلقوں میں پی پی 146 سے ضیاء الدین انصاری، پی پی 147 سے چوہدری ذوالفقار ایڈووکیٹ، پی پی 149 سے شاید نوید ملک، پی پی 150سے جبران سلمان بٹ، پی پی 151 سے حاجی ریاض الحسن، پی پی 155 سے زبیر احمد صدیقی، پی پی 156 سے چوہدری منظور حسین گجر، پی پی 158 سے عامر خلیل، پی پی 161 سے وقار ندیم وڑائچ، پی پی 162 سے محمد خبیب نذیر، پی پی 163 سے اکرم سندھو، پی پی 165 سے حافظ محمود ا حمد، پی پی 166 سے احسان اللہ وقاص، پی پی 169 سے چودھری محمودالاحد، پی پی 167 سے امیر العظیم، پی پی 172سے غلام حسین بلو چ اور پی پی 173 سے شیخ رحمت علی کے نام فائنل کئے گئے ہیں جبکہ قومی اسمبلی کے ایک جبکہ صوبائی اسمبلی کے 13 حلقوں میں جماعت اسلامی کو امیدوار نہیں مل سکے، جماعت اسلامی کی جانب سے لاہور کے حلقوں میں فائنل کئے گئے تمام نام منظوری کیلئے متحدہ مجلس عمل کے اجلاس میں پارلیمانی بورڈ کے سامنے رکھے جائیں گے جو انکی حتمی منظوری دینگے ،ذرائع کا کہنا ہے اگر ان حلقوں میں ایم ایم اے میں شامل دیگر جماعتوں کے امیدوار بھی کھڑے ہوئے تو پوزیشن دیکھتے ہوئے امیدوار کا فیصلہ کیا جائے گا۔

جماعت اسلامی امیدوار

مزید : صفحہ آخر


loading...