قصور میں عدلیہ مخالف ریلی ، لاہور ہائیکورٹ کا فل بنچ تشکیل 2 مئی کو درخواست پر سماعت کرے گا

قصور میں عدلیہ مخالف ریلی ، لاہور ہائیکورٹ کا فل بنچ تشکیل 2 مئی کو درخواست پر ...

لاہور(نامہ نگارخصوصی)قصور شہر میں عدلیہ مخالف نعرے بازی اور ریلی نکالنے والے افراد کے خلاف لاہور ہائیکورٹ سے رجوع کرلیا گیاہے۔چیف جسٹس لاہور ہائی کورٹ یاور علی نے جسٹس مظاہر علی اکبر نقوی ،جسٹس مسعود جہانگیر اور جسٹس عاطر محمود پر مشتمل فل بنچ تشکیل دے دیاہے جو2 مئی کواس درخواست پر سماعت کرے گا۔یہ درخواست ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن قصورکے صدر مرزا نسیم نے لاہور ہائی کورٹ بار کے صدر انوارالحق پنوں اور سابق وائس چیئرمین پاکستان بار کونسل احسن بھون کی وساطت سے درخواست دائر کی ہے ،درخواست گزار مرزا نسیم نے موقف اختیار کیا ہے کہ13 اپریل کو قصور کشمیر چوک پر سابق وزیراعظم کی نااہلی پر ریلی نکالی گئی،ریلی کی قیادت مسلم لیگ (ن) کے ایم این اے وسیم سجاداورایم پی اے صفدر انصاری نے کی ،کشمیر چوک پر ریلی میں موجود قائدین اور کارکنوں نے عدلیہ کے خلاف تضحیک آمیز نعرے بازی کی، ریلی کے قائدین کی جانب سے عدالت عظمیٰ کے ججوں کے خلاف نازیبا الفاظ پر مبنی تقاریر بھی کی گئیں، عدلیہ کے خلاف منظم احتجاج اور ریلی سوچی سمجھی سازش کے تحت کروائی گئی، عدالت سے استدعا ہے کہ ایم این اے وسیم سجاد، ایم پی اے نعیم صفدر انصاری، چیئرمین اور وائس چیئرمین کو نااہل کیا جائے اوران کے خلاف توہین عدالت کی کاروائی کرتے ہوئے عبرتناک اور مثالی سزا سنائی جائے۔

قصور ،نعرے بازی

مزید : صفحہ آخر


loading...