سیاسی جماعت کو 2لاکھ روپے فیس کی ادائیگی اور 2ہزار ارکان کی فہرست فراہم کرنے کی شرائط کیخلاف درخواست مسترد

سیاسی جماعت کو 2لاکھ روپے فیس کی ادائیگی اور 2ہزار ارکان کی فہرست فراہم کرنے ...

لاہور(نامہ نگارخصوصی)سپریم کورٹ نے الیکشن ایکٹ میں 2لاکھ روپے کی فیس اور 2ہزار ارکان کی فہرست فراہم کرنے کی شرائط پرمبنی الیکشن ایکٹ کی سیکشن 202 کو کالعدم قرار دینے کیلئے دائرنظرثانی کی درخواست مسترد کر دی ،چیف جسٹس پاکستان مسٹرجسٹس میاں ثاقب نثار پرمشتمل 3رکنی فل بنچ نے ملت پارٹی کے سیکرٹری جنرل شیخ مشتاق علی کی نظر ثانی کی درخواست پر سماعت کی، درخواست گزار کے وکیل نے موقف اختیار کیا کہ الیکشن ایکٹ کے سیکشن 202 میں ترمیم کرکے سیاسی جماعت کو دو لاکھ روپے فیس جمع کرانے کا پابند کیا گیا ہے، درخواست گزار نے یہ بھی اعتراض اٹھایا کہ ایکٹ میں ترمیم سے سیاسی جماعتوں کو 2ہزار ارکان کے شناختی کارڈ جمع کرانے کابھی پابند کیا گیا ہے، درخواست گزار کے وکیل نے قانونی نکتہ اٹھایا کہ آئین کے آرٹیکل 17(2)کے تحت پاکستان کے ہر شہری کو سیاسی جماعت بنانے کا حق حاصل ہے ،اس لئے2لاکھ روپے فیس اور 2ہزار ارکان کی فہرست فراہم کرنے کی شرائط کو ختم کیا جائے ۔

مزید : صفحہ آخر


loading...