معلومات تک رسائی کے قانون پر عملدر آمد سے متعلق کمیشن قائم کیوں نہیں کیا گیا ؟ اسلام آباد ہائی کورٹ

معلومات تک رسائی کے قانون پر عملدر آمد سے متعلق کمیشن قائم کیوں نہیں کیا گیا ...

اسلام آباد (این این آئی) اسلام آباد ہائیکورٹ نے صحافی کی درخواست پر فریقین سے کمیشن کے قیام سے متعلق 15 دن میں جواب طلب کرلیا۔اسلام آباد ہائیکور ٹ میں جسٹس اطہر من اللہ نے معلومات تک رسائی کے قانون سے متعلق درخواست پر سماعت کی ۔میڈیا رپورٹ کے مطابق صحافی اعزاز حسین کی درخواست پر سماعت کے دوران جسٹس اطہر من اللہ نے کہا کہ معلومات تک رسائی کے قانون پر عملدرآمد سے متعلق کمیشن قائم کیوں نہیں کیا گیا ؟ امید ہے کمیشن کے ارکان کی تعیناتی کیلئے شفافیت کو ملحوظ خاطر رکھا جائے گا۔فریقین معلومات تک رسائی کے قانون پر عملدرآمد کمیشن کے قیام سے متعلق 15دن میں جواب دیں، عدالت نے وزیراعظم سیکرٹریٹ اور اٹارنی جنرل آفس کو نوٹسز جاری کردیئے۔

اسلام آباد ہائیکورٹ

مزید : صفحہ آخر


loading...