شک کی بناء پرقتل کے مجرم کی سزائے موت عمر قید میں تبدیل
لاہور(نامہ نگار خصوصی )سپریم کورٹ نے شک کا فائدہ دیتے ہوئے قتل کے مجرم کی سزائے موت کو عمر قید میں تبدیل کر دیا۔سپریم کورٹ لاہور رجسٹری میں جسٹس آصف سعید کھوسہ کی سربراہی میں 3 رکنی بنچ نے اپیل پر سماعت کی، مجرم نذر خان کے وکیل رمضان چودھری نے عدالت کو بتایا کہ مجرم عمر قید کی سزا مکمل کر چکا ہے۔قانون کے تحت ایک سزا پوری ہونے کے بعد دوسری سزا نہیں دی جا سکتی۔انہوں نے کہا کہ اسی مقدمے میں مجرم نذر خان کا ساتھی شمس الدین جیل میں ہی انتقال کر چکا ہے جس پر عدالت نے شک کا فائدہ دیتے ہوئے مجرم نذر خان کی سزائے موت کو عمر قید میں تبدیل کر دیاہے، مجرم نذر خان سمیت 23افراد کے خلاف تھانہ سرائے مغل میں 7افراد کو قتل کرنے کے الزام کے تحت 1982ء میں مقدمہ درج کیا گیا، ٹرائل عدالت نے اس مقدمے میں دو مجرموں کو سزائے موت اور عمر قید کا حکم سنایا ۔