بلداتی ادارے معطل نہیں ہونگے ، ترقیاتی فنڈ استعمال کرنے پاپابندی ہے : الیکشن کمیشن

بلداتی ادارے معطل نہیں ہونگے ، ترقیاتی فنڈ استعمال کرنے پاپابندی ہے : الیکشن ...

کراچی (این این آئی)سیکریٹری الیکشن کمیشن بابر یعقوب نے کہا ہے کہ سندھ میں پولنگ سٹیشنوں کی حالت زار افسوسناک ہے، بلدیاتی اداروں کو معطل کرنے کی کوئی تجویز زیر غور نہیں البتہ ترقیاتی فنڈز کے استعمال پر ضرور پابندی ہے، آئندہ عام انتخابات کی تیاریاں حتمی مرحلے میں داخل ہوگئی ہیں۔ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے نہوں نے کہا کہ ریٹرننگ افسروں کی تقرری 7 مئی تک مکمل ہوجائے گی، سندھ میں 191 ریٹرننگ افساوں کا تقرر ہوگا جن کی تربیت 15 مئی کے بعد ہوگی، 14 مئی تک پولنگ سٹیشنوں کی فہرست ریٹرننگ افسروں کو فراہم کردینگے۔ انتخابی عملے کو 100 فیصد تربیت دیں گے، آئندہ عام انتخابات کی تیاریاں حتمی مرحلے میں داخل ہوگئی ہیں۔ سیکریٹری الیکشن کمیشن نے کہا کہ افسوس کے ساتھ کہنا پڑتا ہے کہ سندھ میں مجوزہ پولنگ سٹیشنوں کی حالت زار بہتر نہیں ، سینکڑوں پولنگ سٹیشن بنیادی سہولتوں سے محروم ہیں۔ ڈسڑکٹ الیکشن کمشنروں نے پولنگ سٹیشنوں کی رپورٹ دی ہے، 8 مئی کو چیف سیکریٹری سندھ کو اسلام آباد طلب کیا گیا ہے۔ سرکاری اداروں میں سیاسی بھرتیاں ہوئی ہیں، اسی لیے بھرتیوں پر پابندی لگائی لگائی ۔ سیکریٹری الیکشن کمیشن نے الیکشن انعقاد کے حوالے سے پوچھے گئے سوال پر کہا کہ میں کسی سازش پر یقین نہیں رکھتا، ہماری تیاریاں مکمل ہیں۔ انتخابات کے لیے یکساں ماحول فراہم کرنے الیکشن کمیشن کی ذمے داری ہے۔

الیکشن کمشن

مزید : صفحہ آخر


loading...