چیئر مین نیب کا ناروال سپورٹس سٹی میں قواعد وضوابط کی مبینہ خلاف ورزیوں کا نوٹس

چیئر مین نیب کا ناروال سپورٹس سٹی میں قواعد وضوابط کی مبینہ خلاف ورزیوں کا ...

اسلام آباد (این این آئی)چیئرمین نیب جسٹس (ر) جاوید اقبال نے بھارتی سرحد سے مبینہ طور پر 8 کلومیٹر دور 44 ایکڑ زمین پر نارووال سپورٹس سٹی بنانے اور اس پر مبینہ طور پر قواعد و ضوابط اور سیکیورٹی خدشات کے باوجود قوم کے تقریباً 6 ارب روپے خرچ کرنے کی میڈیا رپورٹ کا نوٹس لیتے ہوئے شکایت کی جانچ پڑتال کا حکم دیا ہے۔ مزید برآں سابق ڈی جی پاکستان سپورٹس بورڈ اختر نواز گنجیرا سرکاری نوکری سے ریٹائرمنٹ کے بعد بیرون ملک سرکاری دورہ پر کیسے گئے؟ اور ان کو ڈی جی پاکستان سپورٹس بورڈ ہوتے ہوئے قواعد و ضوابط کے خلاف نارووال سپورٹس سٹی کا پراجیکٹ ڈائریکٹر کیسے بنایا گیا؟ اس کی بھی جانچ پڑتال کا ڈی جی نیب راولپنڈی کو حکم دیا ہے۔دوسری طرف قومی احتساب بیورو (نیب) کے حکام آئندہ ماہ پاکستان مسلم لیگ (ن) کے وفاقی وزراء کے خلاف مبینہ منی لانڈرنگ، آمدن سے زائد اثاثے اور بد عنوانی کے الزامات کی تحقیقات کا فیصلہ کریں گے۔ نجی ٹی وی کے مطابق نیب کے اعلیٰ عہدیدار نے گزشتہ روز بتایا کہ مسلم لیگ (ن) کے بیشتر رہنماؤں کے خلاف درج شکاتیں مئی میں فعال کردی جائیں گی جس کے بعد نیب تحقیقات آغاز کرنے یا نہ کرنے کا فیصلہ کرے گا۔حکام کے مطابق اگر ان کے خلاف کرپشن کے ثبوت مل گئے تو گرفتاری عمل میں لائی جا سکتی ہے ورنہ شکایات کو رد کردیا جا ئے گا۔اس حوالے سے انہوں نے بتایا کہ نیب کی تحقیقات کاسامنا کرنے والوں میں مسلم لیگ (ن) کے رہنما اور وفاقی وزراء سائرہ افضل، اکرم درانی، رضا حسین پیرزادہ، خواجہ سعد رفیق، وزیراعظم کے سیکریٹری فواد حسین فواد، سابق وزیراعظم نواز شریف کے داماد کیپٹن (ر) صفدر اور پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے چیئرمین نجم سیٹھی شامل ہیں۔

نیب

مزید : صفحہ آخر


loading...