پنجاب میں عام انتخابات کیلئے 48,655 پولنگ سٹیشن قائم ہونگے

پنجاب میں عام انتخابات کیلئے 48,655 پولنگ سٹیشن قائم ہونگے

لاہور(نامہ نگار) پنجاب میں عام انتخابات 2018ء کی تیاریوں کے حوالے سے الیکشن کمیشن پنجاب کا اہم اجلاس منعقد ہوا،اجلاس کی سربراہی صوبائی الیکشن کمشنر شریف اللہ نے کی،اجلاس میں ایڈیشنل سیکرٹری الیکشن کمیشن ظفر اقبالڈاکٹر اختر نذیر اورپنجاب کے تمام ڈویژنل اور ڈسٹرکٹ الیکشن کمشنرز نے شرکت کی،اجلاس میں انتخابات کے لئے انتخابی مواد ،پولنگ اسٹیشن کے قیام اور انتخابی فہرستوں کی نظر ثانی کے معاملات زیر غور آئے۔صوبائی الیکشن کمشنر شریف اللہ کا کہنا ہے کہ پنجاب میں عام انتخابات کے لیے 48,655 پولنگ سٹیشن قائم کئے جائیں گے، عام انتخابات 2018ء میں پولنگ اسٹیشن کی تعداد 2013ء کے مقابلے میں 20% بڑھائی گئی ہے، انتخابی مواد تیار کر کے 31مئی تک صوبائی دفاتر کے حوالے کر دیا جائے گا، ہر قومی اور صوبائی اسمبلی کے حلقے کے لئے الگ الگ ریٹرننگ افسر تعینات کئے جائیں گے، ریٹرننگ افسروں کی تعیناتی 7مئی تک کر دی جائے گی اوریہ ریٹرننگ افسرعدلیہ سے تعینات کئے جائیں گے۔

مزید : صفحہ آخر


loading...