کاسمو پولیٹن کلب کی چھت گرنے کے واقعہ کامقدمہ درج

کاسمو پولیٹن کلب کی چھت گرنے کے واقعہ کامقدمہ درج

لاہور(کرائم رپورٹر) جناح باغ کے کاسمو پولیٹن کلب کی چھت گرنے کے واقعہ کا گزشتہ رات مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔ پولیس کے مطابق مقدمہ میں ن لیگ کے رکن قومی اسمبلی غلام محمد لالی کے سگے بھائی اور خواجہ سعد رفیق کے تایا زاد بھائی سمیت تین افراد کو ذمہ دار ٹھہرایا گیا اور ان تینوں کے خلاف تھانہ سول لائن کے اے ایس آئی نثار احمد کی مدعیت میں مقدمہ درج کیا گیا ہے۔ پولیس کے مطابق مقدمہ کاسموپولیٹن کلب کے صدر مسعود لالی، جنر ل سیکرٹری خواجہ محمد ریاض اور رانا ندیم عباس کے خلاف درج کیا گیا ہے جنہوں نے غیر تربیت یافتہ ٹھیکیدار کو ٹھیکہ دیا جس کی وجہ سے کاسمو کلب کی چھت گری اور حادثہ کے نتیجہ میں تین افراد جاں بحق جبکہ ایک شدید زخمی ہوگیا تھا۔

مقدمہ درج

مزید : صفحہ آخر


loading...