پیپلز پارٹی سے اتحاد ہو گا نہ ایسا کوئی امکان ہے : نعیم الحق
اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) تحریک انصاف کے رہنما نعیم الحق نے کہا ہے کہ پیپلزپارٹی سے اتحاد ہوگا نہ ہونے کے امکانات ہیں، ہم ان کے خلاف سندھ اور کراچی میں الیکشن لڑیں گے، مسلم لیگ (ن) کے بیانات ان کی بوکھلاہٹ کی بہت بڑی نشانی ہے اور ہم جس طرح سے ہم آگے بڑھ رہے ہیں اگلی حکومت ہم بنائیں گے۔نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے نعیم الحق نے کہا کہ مسلم لیگ(ن) کا تین سال میں سب سے بڑا کارنامہ یہ ہے کہ جاتی امرا میں سب سے بڑا گھر بنوایا، پچھلے پانچ سال میں 7 ارب روپے کے نوٹ چھاپے اور قرض لیے لہٰذاانہیں حق نہیں پہنچتا کہ ہمارے انقلابی نکات پر تنقید کریں۔انہوں نے کہا کہ عمران خان نے جو گیارہ نکات بیان کیے وہ عوام کی سمجھ میں آگئے ہیں، وہ غربت، جہالت، رشوت اور منافقت کو ختم کرنا چاہتے ہیں، عمران خان انقلابی تبدیلیاں لے کر آئیں گے۔
نعیم الحق
B