گلے سڑے پھلوں سبزیوں سے اچار اور مربہ تیار کرنے والی معروف فیکٹری سیل

گلے سڑے پھلوں سبزیوں سے اچار اور مربہ تیار کرنے والی معروف فیکٹری سیل

لاہو(کامرس رپورٹر) پنجاب فو ڈاتھارٹی کی فوڈ سیفٹی ٹیمز نے لاہور میں کارروائی کرتے ہوئے میٹھے مربے، کٹھے اچار میں گندگی کی بھرمار،پھپھوندی لگے گلے سڑے پھلوں او ر سبزیوں سے اچار اور مربہ تیار کرنے پر معروف فیکٹری سیل جبکہ کاسمیٹکس رنگوں کے استعمال ، زائدالمیعاد اشیائے خورونوش کی فروخت پر3 سوئیٹس اینڈ بیکرز پروڈکشن یونٹ سربمہر کردئے۔ غیر معیاری خوراک مہیا کرنے پر6فوڈ پوائنٹس کو مجموعی طور پر60 ہزارکے جرمانے عائد کئے۔ بھاری مقدار میں ناقص غذاتلف کرتے ہوئے متعددفوڈ پوائنٹس کو وارننگ نوٹس جاری کئے ۔ڈی جی فوڈ اتھارٹی نورالامین مینگل نے بتایا کہ بارہ دری روڈ پر واقع معروف ممتاز فوڈز اچار اور مربہ پروڈکشن یونٹ کو اچار اور مربہ کی تیاری میں گلے سڑے، بدبودار، غیر معیاری پھل او ر سبزیوں کیمیکل، مصنوعی اور مضر صحت ٹیکسٹائل رنگوں کے استعمال پر سیل کردیاجبکہ 1270 کلو اچار، 900 کلو مربے، 1800 کلو اچار اور مربوں کا خام مال برآمد کر کے تلف کر دیا گیا، پروڈکشن یونٹس میں صفائی کے ناقص انتظامات، کاکروچوں اورحشرات کی بھرمار پائی گئی ۔اس حوالے سے ان کا مزید کہنا تھا کہ عوام سے گزارش ہے کہ گھر کے تیار کردہ اچار اور مربہ جات کے استعمال کو ترجیح دیں۔ رمضان المبارک کی آمد سے قبل اچار، مربہ جات، سکوائش اور دیگر ایسی اشیاء گھر میں تیار کرنے کی کوشش کریں۔ ملاوٹ مافیا کے خلاف کارروائیاں کر تے ہوئے گلبرگ میں موجود شیزان بیکری اینڈ کنفیکشنرز،سمن آباد میں پاک سو یٹس اور واہگہ ٹاؤن میں کامران سوئٹس اینڈ بیکرز پروڈکشن یونٹ کودی گئی ہدایات پرعمل نہ کرنے ،صفائی کے ناقص انتظامات ،ریکارڈ کی عدم موجودگی، کاسمیٹکس کلرز ،ناقص آئل ، حشرات کی بہتات اورزائدالمیعاد اشیاء کی موجودگی پر پروڈکشن یونٹس کوسیل کر دیا گیا۔ دوسری جانب فوڈسیفٹی ٹیمز نے شہر بھر میں مزید کارروائیاں کرتے ہوئے6فوڈ پوائنٹس کو مجموعی طور پر60,000 کے جرمانے عائد کئے جبکہ بھاری مقدار میں مضر صحت اورزائدالمیعاد اشیاء کو موقع پر تلف کر دیا گیا ۔ قوانین کی خلاف ورزی پر متعددفوڈ پوائنٹس کو وارننگ نوٹس جاری کئے گئے۔

فیکٹری سیل

مزید : صفحہ آخر


loading...