ذوالفقار چیمہ اور ان کی ٹیم کی کاوشیں قابل ستائش ہیں، وزیراعلیٰ سندھ

ذوالفقار چیمہ اور ان کی ٹیم کی کاوشیں قابل ستائش ہیں، وزیراعلیٰ سندھ

کراچی (خصوصی رپورٹ)بیروزگار نوجوانوں کی تربیت اور روزگار کے مواقع فراہم کرنا ملکی ترقی کی راہ میں اہم قدم ہے اور اس کیلئے ایگزیکٹو ڈائریکٹر نیو ٹیک ذوالفقار احمد چیمہ اور ان کی ٹیم کی کاوشیں انتہائی قابل ستائش ہیں۔ ہنرمندی ملک کی اہم ترین ضرورت ہے۔ نیو ٹیک کی کوششیں قابل ستائش ہیں۔ ان خیالات کا اظہار وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے کراچی میں نیو ٹیک کے زیر اہتمام ہنرمندی کے صوبائی مقابلوں کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا۔ یہ تقریب کراچی میں مقامی ہوٹل میں منعقد کی گئی جہاں پر پورے سندھ سے آئے ہوئے تربیتی یافتہ نوجوانوں نے مختلف ٹریڈرز جن میں، الیکٹریشن، ویلڈنگ، آٹو میٹک، گرافک ڈیزائننگ، ایل ٹی وی ڈرائیونگ، ڈریس میکنگ بیوٹیشن، کوکنگ، ہیوی مشینری، میسن، پلمبر، پروفیشنل فوٹو گرافی شامل تھے نے اپنے ہنر کا مظاہرہ کیا۔ تقریب میں صنعتکاروں نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔ وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے کہا فنی ہنرمندی ہمارے ملک کی اہم ضرورت ہے، اس سے بیروزگاری میں کمی آئے گی اور اس سے ملک ترقی کرے گا۔ ذوالفقار چیمہ نے کہا کہ نیو ٹیک کے تربیت یافتہ ہند مند لاکھوں روپے کما رہے ہیں۔ ہنرمندی کے مقابلے حیران کن نتائج دے رہے ہیں۔ نوجوانوں کی استعداد بڑھتی جا رہی ہے۔ ٹیکنیکل اور ووکیشنل ٹریننگ حکومت اور میڈیا کی ترجیح اول بن جائے تو چند سال میں انقلاب آجائے گا۔ انشاء اللہ جلد ہی نیو تیک کے تربیتی یافتہ نوجوان ہنرمندی کے عالمی مقابلوں میں حصہ لیں گے۔ انہوں نے کہا کہ ہنر روشنی ہے اس سے ہم سندھ میں غربت کے اندھیرے ختم کر دیں گے۔ اس موقع پر نوجوانوں نے مائیک پر سب کے سامنے آکر کہا کی نیو ٹک کا کورس کرنے سے دو خاندان کی کفالت کرنے کے قابل ہوگئے ہیں۔ کراچی چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے صدر مفسر عطا ملک نے کہا کہ پاکستان کی اگر تقدیر بدلنی ہے تو نوجوانوں کو ہنرمند بنایا جائے۔ پروگرام کے اختتام پر پوزیشن حاصل کرنے والے نوجوانوں کو وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے انعامات دئیے جن میں انڈسٹریل الیکٹریشن میں پہلی پوزیشن جنید نے، دوسری پوزیشن عبدالقدوس اور تیسری پوزیشن رضی احمد خان نے حاصل کی۔ آٹو مکینک میں پہلی پوزیشن محمد علی نے، دوسری اسماعیل اور تیسری عدنان احمد نے حاصل کی۔ ڈریس میکنگ اینڈ فیشن ڈیزائنگ میں پہلی پوزیشن جمیلہ نے، دوسری نگہت نورین اور تیسری عائشہ ظاہر نے حاصل کی۔ ریفریجریشن اینڈ ایئرکنڈیشن میں پہلی پوزیشن محمد نبیل نے، دوسری عامر خان اور تیسری ساحل کمار نے حاصل کی۔ گرافک ڈیزائننگ میں پہلی پوزیشن رمشا رفیق نے، دوسری مسکان سلیم اور تیسری ندا نے حاصل کی۔ ایل ٹی وی ڈرائیونگ میں پہلی پوزیشن محمد وسیم، دوسری سید محمد انصر زیدی اور تیسری دین محمد نے حاصل کی۔ ویلڈنگ میں پہلی پوزیشن فضل مولا، دوسری سید ناصر حسین اور تیسری فراز منیر نے حاصل کی۔ کوکنگ میں پہلی پوزیشن جویریہ حسین نے، دوسری محمد ظہیر اور تیسری ثنا زینت امان نے حاصل کی۔ پروفیشنل فوٹو گرافی میں پہلی پوزیشن سنبل نے ، دوسری عاطف الزماں اور تیسری غلام علی نے حاصل کی۔ بیوٹیشن میں پہلی پوزیشن ربائل تھیبو نے، دوسری طاہرہ بی بی اور تیسری حرا نے حاصل کی۔ پلمبر میں پہلی پوزیشن محمد فیصل علی نے، دوسری محمد عادل اور تیسری اسد علی نے حاصل کی۔ ہیوی مشینری آپریٹر میں پہلی پوزیشن بابل خان نے، دوسری عدنان جاوید اور تیسری شفیع محمد نے حاصل کی۔ میسن اینڈ ٹائل فکسر میں پہلی پوزیشن بھیرورانو نے، دوسری رمیز راجہ اور تیسری پوزیشن عابد علی نے حاصل کی۔

وزیر اعلی سندھ

مزید : صفحہ آخر


loading...