سرکاری حج سکیم کے عازمین کی تربیت کا دوسرا مرحلہ کل سے شروع ہو گا

سرکاری حج سکیم کے عازمین کی تربیت کا دوسرا مرحلہ کل سے شروع ہو گا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(ڈویلپمنٹ سیل)سرکاری حج سکیم2018ء کے عازمین حج کی ٹریننگ کا دوسرا مرحلہ 2مئی سے شروع ہو رہا ہے،پنجاب بھر کے عازمین کی ٹریننگ کے دوسرے مرحلے کے شیڈول کا اعلان ،پہلے جو شریک ہو چکے ہیں یا نہیں سب کی شرکت دوبارہ لازمی ہے ،13مئی کو دوسرا مرحلہ مکمل ہو جائے گا ،تیسرا مرحلہ عید کے بعد شروع ہو گا ،حاجیوں کو گردن توڑ بخار اور دوسرے انجکشن عید کے بعدحاجی کیمپوں سے لگیں گے ان خیالات کا اظہار ڈائریکٹر حج سعید احمد ملک نے روزنامہ پاکستان سے خصوصی گفتگو میں کیا ،انہوں نے کہا کہ2مئی کو لاہور میں پروگرام ہو گا، لاہور میں میکلوڈ روڈ مارکی میں صبح9بجے پروگرام شرو ع ہو گا اور 2مئی کو ہی فیصل آباد زرعی یونیورسٹی کے ایڈیٹوریم میں پروگرام ہو گا،3مئی کو لاہور میں ٹریننگ کیمپ جاری رہے گا،3مئی کو فیصل آباد میں بھی دوسرے روز بھی پروگرام ہو گا ،3مئی کو شیخوپورہ ،3مئی کو سرگودھا سلور پام مارکی میں حج ٹریننگ پروگرام ہو گا،4مئی کو لاہور میں تیسرے دن بھی پروگرام ہو گا،4مئی کو اوکاڑہ،4مئی کو سیالکوٹ میں پروگرام ہو گااور6مئی کو لاہور میں پروگرام جارہ رہے گا ،7مئی کو لاہور،گوجرانوالہ اور جھنگ میں پروگرام ہو گا،8مئی کو جھنگ،گجرات میں ایک اور لاہور میں2پروگرام ہوں گے،9مئی کو لاہور،قصوراور ٹوبہ ٹیک سنگھ میں پروگرام ہوں گے،10مئی کو گوجرہ، ساہیوال میں ہو گا،13مئی کو لاہور میں الاحسان ویلفےئر آئی ہسپتال شالیمار لنک روڈ مغلپورہ میں ٹریننگ کا دوسرا مرحلہ مکمل ہو جائے گا۔

مزید :

صفحہ آخر -