زرعی آلات و مشینری کمپنیز مالکان پنجاب حکومت سے واجبات نہ ملنے پرسپریم کورٹ لاہور رجسٹری پہنچ گئے

زرعی آلات و مشینری کمپنیز مالکان پنجاب حکومت سے واجبات نہ ملنے پرسپریم کورٹ ...

لاہور(نامہ نگار خصوصی )زرعی آلات اور مشینری بنانے والی کمپنیوں کے مالکان اپنے واجبات کی ادائیگی کے لئے پنجاب حکومت کے خلاف شکایت لے کر سپریم کورٹ لاہور رجسٹری پہنچ گئے اور چیف جسٹس پاکستان سے زرعی آلات کی آدائیگی نہ کرنے پر از خود نوٹس لینے کی استدعا کر دی۔زرعی مشینری بنانے والی کمپنیوں کے مالکان اپنے واجبات کی ادائیگی اور دادرسی کے لئے سپریم کورٹ لاہور رجسٹری کا رخ کرلیاہے، کمپنیوں کے مالکان نے بتایا کہ پنجاب حکومت کوزرعی مشینیں اور آلات بنا کر دیئے لیکن ابھی تک واجبات ادا نہیں کئے گئے، مالکان نے نشاندہی کی کہ سیکرٹری زراعت محمد محمود نے 30 جون تک 2ارب روپے ادا کرنے تھے لیکن مقررہ معیاد گزرنے کے باوجود مکمل رقم ادا نہیں کی گئی، کمپنی مالکان نے دعویٰ کیا ہے کہ پنجاب حکومت نے ان کے 16 کروڑ روپے واجبات ادا کرنے ہیں یہ رقم ادا نہیں کی جا رہی ہے، مالکان نے چیف جسٹس سے استدعا ہے کہ واجبات کی ادائیگی نہ کرنے از خود نوٹس لے کر ان کی رقم کی ادائیگی کا حکم دیا جائے۔

مشینری کمپنیز مالکان

مزید : صفحہ آخر


loading...