علمائے کرام فرقہ وارانہ ہم آہنگی پر وان چڑھانے کیلئے بھرپور کردار ادا کریں : گورنر پنجاب

علمائے کرام فرقہ وارانہ ہم آہنگی پر وان چڑھانے کیلئے بھرپور کردار ادا کریں : ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور( نمائندہ خصوصی )گورنر پنجاب ملک محمد رفیق رجوانہ نے کہا ہے کہ علمائے کرام کا قومی فریضہ ہے کہ وہ اسلامی تعلیمات کو عام کرنے اور معاشرے میں تحمل و برداشت اور فرقہ وارانہ ہم آہنگی کی فضا پروان چڑھانے کے لئے بھر پور کردار ادا کریں۔ ہمیں ایک پلیٹ فارم پر متحد ہو کر ایسے عناصر کے مذموم عزائم کو ناکام بنانا ہے جو ہمیں مذہب کے نام پر تقسیم کرنا چاہتے ہیں۔ ملک کی سلامتی ،ترقی اور خوشحالی کے لئے ہم سب کو مل کر کام کرنا ہوگا۔ ان خیالا ت کا اظہار انہوں نے گورنر ہاؤس لاہور میں الحاج شفقت حسین بھٹہ، ممبر صوبائی اتحاد بین المسلمین کمیٹی پنجاب ، مخدوم سید عباس رضا سجادہ نشین آستانہ حضرت پیر لعل شاہ ولی ملتان و دیگر علمائے کرام سے ملاقات کے دوران کیا ۔گورنر پنجاب نے کہاکہ اسلام محبت، برداشت اور مساوات کا دَرس دیتا ہے جو تمام طبقات کے حقوق کے تحفظ کو یقینی بنانے کا ضامن ہے۔ علمائے کرام اور مشائخ نے دین اسلام کے صحیح تشخص کو اجاگر کرنے ،ملکی فلاح و بہبود اور اتحاد بین المسلمین کے فروغ کے لئے ہمیشہ مثبت کردار ادا کیا ہے جو قابل تحسین ہے۔ علمائے کرام اپنے خطبات کے ذریعے لوگوں میں اخلاقی اقدار اور حقوق العباد کی بیداری کا جذبہ پیدا کریں جو تمام مسائل کا حل ہے۔قبل ازیں، گورنر پنجاب ملک محمد رفیق رجوانہ سے نئی منتخب ہونے والی خاتون محتسب پنجاب رخسانہ گیلانی نے ملاقات کی۔ گورنر پنجاب نے کہا کہ خاتون محتسب کے ادارے کو مزید فعال بنانے کیلئے مؤثر اقدامات کئے جائیں گے۔ خواتین کی طرف سے دادرسی کیلئے دی جانیوالی درخواستوں کو جلد از جلد نمٹایا جائے تاکہ انہیں بروقت انصاف فراہم کیا جاسکے۔ تمام قانونی تقاضے پورے کرنے کیلئے ماہرین قانون کی خدمات حاصل کی جائیں۔ حکومت پنجاب نے خواتین کو اُن کی ملازمت کی جگہ پر ہر ممکن تحفظ فراہم کرنے کیلئے قانون سازی کی ہے۔ رخسانہ گیلانی نے کہا وہ ادارے کی نیک نامی اور خواتین کے مسائل کو میرٹ پر حل کرنے کیلئے پورے عزم اور تندہی سے کام کریں گی۔
گورنر

مزید :

صفحہ آخر -