تنازع کشمیر جنوبی ایشیا کے امن واستحکام کیلئے خطرہ ، مذاکرات سے حل کرنا چاہرت ہیں : پاکستان

تنازع کشمیر جنوبی ایشیا کے امن واستحکام کیلئے خطرہ ، مذاکرات سے حل کرنا ...

جدہ ،اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک ، نیوز ایجنسیاں) سیکرٹری خارجہ تہمیہ جنجوعہ نے (او آئی سی) رابطہ گروپ کے ہنگامی اجلاس میں مقبوضہ کشمیر پر بھارتی قبضے اور ریاستی جبر تشدد ومظالم کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا کشمیر کا تنازعہ جنوبی ا یشیاء کے امن و استحکام کیلئے خطرہ ہے، پا کستان مسئلہ کشمیر کو مذاکرات کے ذریعے حل کرنے کا حامی ہے۔ پیر کو ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق جدہ میں کشمیر سے متعلق (او آئی سی) را بطہ گروپ کا ہنگامی اجلاس ہوا، یہ اجلاس مقبوضہ کشمیر میں حالیہ 20کشمیریوں کی شہادت کے تناظر میں بلایا گیا ، پاکستانی وفد کی قیادت سیکر ٹر ی خارجہ تہمینہ جنجوعہ نے کی، (او آئی سی) کے خصوصی نمائندے عبداللہ العالم نے خطاب کیا اور بھارتی فورسز کے ہاتھوں معصوم کشمیریوں کی شہادت کی مذمت کی، عبداللہ العا لم نے جموں وکشمیر سے متعلق اصولی موقف کا اعادہ کیا، انہوں نے کہا کشمیریوں کو ان کا حق خود ارادیت د یا ،مسئلہ اقوام متحدہ کی قرار دادوں کے مطابق حل کیا جائے ۔ تہمینہ جنجوعہ نے مقبوضہ کشمیر میں بھارتی مظالم سے اجلاس کو آگاہ کیا اور مقبوضہ وادی پر بھارتی قبضے اور جبر دشددکی مذ مت کی ، سیکرٹری خارجہ نے مقبوضہ کشمیر کے عوام کیلئے پاکستان کی حما یت کے عزم کا بھی اعادہ کیا۔

مزید : صفحہ آخر


loading...