دفاعی بجٹ میں کوئی غیر معمولی اضافہ نہیں کیا گیا ،وزارت دفاع

دفاعی بجٹ میں کوئی غیر معمولی اضافہ نہیں کیا گیا ،وزارت دفاع

اسلام آباد ( آن لائن) وزارت دفاع کا کہنا ہے کہ دفاعی بجٹ میں کوئی غیر معمولی اضافہ نہیں کیا گیا ہے مالی سال 2018-19 کے وفاقی بجٹ میں دفاعی بجٹ میں صرف دس سے بارہ فیصد اضافہ کیا گیا ہے اس لیے بعض حلقوں کی دفاعی بجٹ پر تنقید بلا جواز اور حقائق کے بر عکس ہے ۔پیر کو ایک بیان میں ترجمان وزارت دفاع نے کہا کہ بعض حلقوں کی طرف سے دفاع کے بجٹ میں اضافہ کا غلط مطلب لیا جارہا ہے جبکہ اصل حقیقت یہ ہے کہ وزارت خزانہ کی طرف سے سال2017۔18کے لیے 998ارب روپے بجٹ کا اندازہ لگایا گیا تھا جبکہ سال 2018۔19کے لیے بجٹ 1100ارب ہے جوکہ مالی سال کے اختتام تک 10.2کا اضافہ ہے جبکہ بجٹ میں اضافہ معمول کے مطابق 10سے لیکر 12فیصد کے درمیان ہے جوکہ مہنگائی، روپے کی قدر میں کمی اور تنخواہوں میں اضافہ کی ضروریات کو پورا کرنے کے لیے ہے۔ دفاع کے بجٹ پر تنقید کرنے والوں کو سلامتی کے اس ماحول کو بھی مدنظر رکھنا چاہئیے جس کا پاکستان کو سامنا ہے۔

مزید : صفحہ آخر


loading...