شب برأت پر تمام مسلمان توبہ و استغفار کریں، طاہر القادری

شب برأت پر تمام مسلمان توبہ و استغفار کریں، طاہر القادری

لاہور(ایجوکیشن رپورٹر)پاکستان عوامی تحریک کے قائد ڈاکٹر محمد طاہرالقادری نے’’ شب برأت‘‘ کے مقدس اوربابرکت موقع پر اپنے پیغام میں کہا ہے کہ اللہ تعالیٰ نے جس طرح انسانوں میں سے انبیائے کرام اورمہینوں میں سے رمضان المبارک کوفضیلت عطا کی ہے اسی طرح رب کائنات نے راتوں میں سے شب برأت کو بھی فضیلت بخشی ہے۔ شب کے معنی رات اور برأت کے معنی چھٹکارے کے ہیں،شعبان کی 15 ویں رات (شب برأت)بخشش اور مغفرت کی رات ہے اس رات کی فضیلت و انوارات سے فائدہ اٹھانا چاہیے، فائدہ اٹھانے کا طریقہ یہ ہے کہ صالحین کی زندگیوں سے رہنمائی لی جائے، انہوں نے کہا کہ دعا ایک اہم عبادت ہے اور اس کے علاوہ کوئی شے تقدیر کو نہیں بدل سکتی، شعبان کی 15 ویں رات کو خاص طور پر اللہ کی رحمت بندوں کی دعاؤں کی منتظر رہتی ہے کہ کب بندہ دعا کرے اور اللہ کی رحمت برس جائے، شب برأت پر ساری مسلم قوم توبہ، استغفار کرے، مشکل وقت میں دعاؤں کی قبولیت چاہتے ہو تو خوشحالی کے وقت بھی اللہ سے دعا مانگتے رہو، صلہ رحمی ، رزق حلال، رشتوں کا احترام، دعاؤں کی قبولیت کاذریعہ ہیں، دل کو محبت الٰہی اور محبت رسول ؐ سے معمور کرنے کی جدوجہد ہر مسلمان کی اولین ترجیح ہونا چاہیے۔ اللہ کے ہاں مسلمانوں کا اعتراف گناہ ہی توبہ کہلاتا ہے۔ رات کی تاریکی میں مصلے سے دوستی لگا کر اللہ سے معافی مانگنا برے اعمال سے چھٹکارے کی واحد سبیل ہے۔

طاہرالقادری

مزید : صفحہ آخر


loading...