معیشت کو مضبوط بنیادوں پر استوار کرنے میں محنت کشوں کا کلیدی کردار ہے،وزیر اعلیٰ پنجاب

معیشت کو مضبوط بنیادوں پر استوار کرنے میں محنت کشوں کا کلیدی کردار ہے،وزیر ...

لاہور(جنرل رپورٹر)وزیر اعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف نے محنت کشوں کے عالمی دن کے موقع پر اپنے پیغام میں کہا ہے کہ یوم مئی 1886 کو شکاگو میں محنت کشوں نے اپنے حقوق کیلئے لازوال قربانیاں دیں۔یہ دن ہمیں شکاگو کے شہداء اور ان کی جبرواستبداد کے خلاف جدوجہد کی یاد دلاتا ہے۔اس دن کا بنیادی مقصد مزدوروں اور کارکنوں کے استحصال سے انہیں تحفظ فراہم کرنے کے لئے اقدامات کرنا ہے۔وزیر اعلیٰ نے کہا کہ مزدوروں کا دن منانے کا مقصد محنت کش طبقے کے وقار اور معقول اجرتوں کو یقینی بنانے کی کوششوں کو تیز کرنا ہے۔انہوں نے کہا کہ دین اسلام میں مزدور کو اﷲ کا دوست قرار دے کر اس کی عظمت کو اجاگر کیا گیاہے۔ دین اسلام محنت کش کی عظمت اور فلاح و بہبود کا درس دیتا ہے اور مزدور کا پسینہ خشک ہونے سے پہلے اسے اجرت کی ادائیگی کا حکم دیا گیا ہے۔

پیغام

مزید : صفحہ آخر


loading...