نوازشریف کا11مئی کو ملتان آمد پر پرجوش استقبال کرینگے،محمد علی کھوکھر

نوازشریف کا11مئی کو ملتان آمد پر پرجوش استقبال کرینگے،محمد علی کھوکھر

ملتان ( سپیشل رپورٹر) میاں محمد نواز شریف کی ملتان آمد گیارہ مئی پر ان کا پور(بقیہ نمبر36صفحہ12پر )

جوش استقبال کیا جائے گا ۔ملتان کا جلسہ جنوبی پنجاب کا بڑا جلسہ ہوگا 2018کے الیکشن مسلم لیک (ن) ہی جیتے گی ۔ان خیالات کا اظہار ایم پی اے محمد علی کھوکھر نے میں گورنمنٹ گرلز ہائی سکول موضع سلطان پور ہمڑکو اپ گریڈکرانے پراور شیر شاہ فلائی اوور سے چک آر ۔ایس تک سٹرک بنوانیں کیلئے دس کروڑروپے کی منظوری کرانے پر ملک اللہ دتہ ھمڑ۔ملک الطاف ساندہی کی جانب سے استقبالیہ تقریب میں کہی ۔ تقریب میں ملک سکندر کھوکھر ۔ملک غازی محمد ھمڑ۔ملک اللہ بخش ھمڑ۔حاجی عاشق محمد ہمڑ۔محمد رمضان گاگرہ ۔ملک نذر ھمڑ۔نے خطاب کیا ۔دریں اثاء مسلم لیگ (ن) کے سٹی صدر رانا شاہد الحسن ،ڈپٹی میئر سعید انصاری نے کہا ہے کہ میاں نواز شریف کا ملتان آمد پر تاریخ ساز استقبال کریں گے گیارہ مئی کو ملتان میں ہونے والا جلسہ اپوزیشن جماعتوں بالخصوص عمران خان کی نیندیں حرام کر دے گا جو لاہور سے لوگ اکٹھے نہیں کر سکے بلکہ ملک بھر سے لوگوں کو بلا کر جلسہ کیا ان خیالات کا اظہار انہوں نے مقامی ہوٹل میں گیارہ مئی کو ملتان میں ہونے والے جلسہ کی تیاریوں کے سلسلے میں خطاب کرتے ہو ئے کیا جس میں عامر سعید انصاری، آصف رجوانہ، آپا نسرین، ڈاکٹر حمیدہ خانم، روبینہ خلیل، روبینہ شاہین، طاہر ظفر، حاجی رفیق، ماسٹر سعید، رحمت رحمانی، اشرف تاج، طارق عباسی، ممتاز بھٹہ، اسلم ندیم بھٹہ، عمر فاروق بھٹی، طارق امیر عباسی ، امیر علی گیلانی سمیت دیگر خواتین نے بڑی تعداد میں شرکت کی ۔

مزید : ملتان صفحہ آخر


loading...