ریونیو بورڈ،ڈی جی اینٹی کرپشن کو پٹواریوں کیخلاف براہ راست کارروائی سے روک دیا گیا

ریونیو بورڈ،ڈی جی اینٹی کرپشن کو پٹواریوں کیخلاف براہ راست کارروائی سے روک ...

ملتان(نمائندہ خصوصی)بورڈ آف ریونیو پنجاب نے ڈی جی اینٹی کرپشن(بقیہ نمبر37صفحہ12پر )

اسٹبلشمنٹ پنجاب کو محکمہ مال کے پٹواریوں کیخلاف براہ راست کارروائی سے روک دیا ہے اور پٹواریوں کیخلاف موصول ہونے والی درخواستوں کو ڈی سی آفس بھجوانے کا مراسلہ جاری کیا ہے بتایا گیا ہے محکمہ مال کے پٹواریوں کیخلاف آئے روز مختلف شہریوں کی جانب سے رشوت وصولی کی شکایات موصول ہورہی ہیں جس پر انجمن پٹواریان پنجاب کی جانب سے بورڈ آف ریونیو سے تحفظات کا اظہار کیا جس پر بورڈ آف ریونیو نے ڈی جی اینٹی کرپشن کو ایک مراسلہ جاری کیا جس کے مطابق ڈی جی اینٹی کرپشن کو ہدایات جاری کی گئی ہیں پرائیویٹ شہریوں کیطرف سے رشوت وصولی کی تمام درخواستیں شہریوں کی طرف سے رشوت وصولی کی تمام درخواستیں ڈی سی آفس بھجوائی جائیں جبکہ رشوت لیتے ہوئے رنگے ہاتھوں گرفتار ہونے والے پٹواریوں کیخلاف قانون کے مطابق کارروائی کی جائے۔

ریونیو بورڈ

مزید : ملتان صفحہ آخر


loading...