پاکستان پوسٹ کی افادیت مسلمہ،مکمل بنک کی حیثیت ہے،چوہدری نذیر ارائیں

پاکستان پوسٹ کی افادیت مسلمہ،مکمل بنک کی حیثیت ہے،چوہدری نذیر ارائیں

بورے والا (تحصیل رپورٹر )وفاقی پارلیمانی سیکرٹری قانون و انصاف چوہدری نذیر احمد آرائیں نے کہا کہ پوسٹل سروسز پوری(بقیہ نمبر40صفحہ12پر )

دنیا میں کامیابی سے چل رہی ہے ۔موجودہ دور میں پاکستان پوسٹ بھی انتہائی قومی اہمیت کا حامل محکمہ ہے جس کی افادیت مسلمہ ہے وفاقی حکومت نے اسے ایک مکمل بنک کی حیثیت دے رکھی ہے ان خیالات کا اظہار انہوں نے نواحی گاؤں چک 329ای بی میں پاکستان پوسٹ کی نئی برانچ کی افتتاحی تقریب سے بطور مہمان خصوصی خطاب کرتے ہوئے کیا ۔تقریب سے پاکستان پوسٹ ضلع وہاڑی کے اسسٹنٹ ڈائریکٹر محمد اسحاق خیام اور میزبان منیر نواز سلہریا اور چوہدری منظور احمد سلہریا نے بھی خطاب کیا چوہدری نذیر احمد آرائیں نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کسی بھی جگہ پوسٹ آفس کی منظوری اور قیام بڑا کٹھن مرحلہ ہے چک 329ای بی میں پوسٹ آفس کی منظوری میں پاک سیکرٹریٹ اسلام آباد کے آفیسر منیر نواز سلہریا جو کہ اسی گاؤں کے رہائشی ہیں کی کاوشیں لائق تحسین ہیں انہوں نے کہا کہ اسی گاؤں میں ڈاکخانہ کے اجراء سے اردگرد کے چکوک کے لوگوں کو بھی پوسٹل لائف انشورنس ،یوٹیلٹی بلوں کو جمع کروانے کے علاوہ پنشن اور اپنی امانتیں جمع کروانے اور حاصل کرنے کی سہولیات ان کے گھر کی دہلیز پر میسر آئیں گی ۔اسسٹنٹ ڈائریکٹر پاکستان پوسٹ ضلع وہاڑی اسحاق خیام نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ایک عارضی عمارت میں فوری طور پر پوسٹ آفس قائم کر دیا گیا جلد ہی اہلیان دیہہ کے تعاون سے مستقل عمارت تعمیر کی جائے گی تقریب میں گاؤں کے معززین فاروق خورشید سلہریا،مبشر حیات سلہریا ،چوہدری عبدالرزاق سلہریا ایڈووکیٹ ،چیئر مین یونین کونسل چوہدری محمد اسحاق،بلدیہ بورے والا کے کونسلرز میاں خالد حسین ،میاں ثناء اللہ رحمانی ،چوہدری محمد علی ،سیٹھ اسرار احمد سمیت معززین علاقہ کی کثیر تعداد نے شرکت کی ۔

مزید : ملتان صفحہ آخر


loading...