پاسبان رکشہ یونین کا صدر،سیکرٹری پر حملے کیخلاف احتجاجی مظاہرہ،دھرنا

پاسبان رکشہ یونین کا صدر،سیکرٹری پر حملے کیخلاف احتجاجی مظاہرہ،دھرنا

ملتان ( سپیشل رپورٹر)پاسبان رکشہ یونین پنجاب ضلع کے صدر پرویز اقبال بودلہ اور سیکرٹری سید مبشر حسن پر ٹھیکیدار کا حملہ ریلوے پولیس ایک بار پھر اوچھے ہتھکنڈوں پر اتر آئی اور (بقیہ نمبر42صفحہ12پر )

اپنے پیٹی بھائی اے ایس آئی ایوب حسین کا بیٹا شیراز نے جس کی نیلامی میں لیا گیا اسٹینڈ جو کہ غیر قانونی طور پر ملی بھگت سے حاصل کیا تھا جس کے خلاف احتجاجی مظاہرہ کے بعد ریلوے ڈی سی او رریلوے نے اس کو غیر قانونی قرار دیتے ہوئے یہ اقرار کیا کہ مجھ سے دھوکہ دہی پر اس فائل پر دستخط کروائے گئے ہیں میں اسے کینسل کرتی ہوں کیونکہ ایک رکشہ اسٹینڈ نیلامی ہونے کے بعد دوسرا اسٹینڈنہیں دیا جا سکتا۔ اے ایس آئی ایوب نیازی اور شیراز بیٹوں سمیت اس کی رنجش رکھتے ہوئے ریلوے پولیس ایس ایچ او کے ہمراہ بھاری نفری کے ساتھ اور لاتعداد نامعلوم غنڈوں کے ساتھ دھاول بول دیا۔ ایس ایچ او ریلوے پولیس اور دیگر ریلوے پولیس ملازم غنڈوں کی ڈھال بنے رہے اور غنڈوں نے رکشہ ڈرائیورز اور ڈسٹرکٹ جنرل سیکرٹری پاسبان رکشہ یونین سید مبشر حسن کو مارا پیٹا ‘ کپڑے پھاڑ دیئے ‘ ڈرائیورز کو سڑک کے درمیان گھسیٹا گیا اور ریلوے پولیس اپنے پیٹی بھائی کی حمایت کرتے ہوئے اس کا بھرپور ساتھ دیتی رہے۔ ہم اس غنڈہ گردی کی بھرپور مذمت کرتے ہیں اور تمام ریلوے افسران بالا سے بھرپور اپیل کرتے ہیں کہ اس واقعہ کی انکوائری کریں اور ہمارے ساتھ کی جانے والی زیادتی کا ازالہ کیا جائے۔ ہم اس غنڈہ گردی کیخلاف بھرپور احتجاج کرتے ہیں اور اس کا ازالہ نہ کرنے تک احتجاجی دھرنا کا اعلان کرتے ہیں اور اگلے لائحہ عمل میں پہلے ملتان کے ریلوے پھاٹکوں اور بعد ازاں پنجاب بھر کے ریلوے پھاٹک کو بند کیا جائے۔ اس کا اعلان ڈسٹرکٹ جنرل سیکرٹری پاسبان رکشہ یونین رجسٹرڈ پنجاب ضلع ملتان نے احتجاجی مظاہرے و دھرنے میں کیا جس میں کثیرتعداد میں رکشہ ڈرائیورز ‘ چیئرمین ‘ صدر پاسبان پرویز اقبال بودلہ شریک ہوئے ۔

رکشہ یونین

مزید : ملتان صفحہ آخر


loading...